ایک بڑی سیاسی جماعات نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا خیرمقدم کردیا

0
33

پشاور: ایک بڑی سیاسی جماعات نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا خیرمقدم کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک بڑی سیاسی پارٹی نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا خیرمقدم کیا ہے،

اس حوالے سے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ انتہاء پسند قوتوں کوپاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائیگی، مذہب کو اپنے مقاصد یا اقتدار کیلئے استعمال کرنا ملکی سالمیت کیلئے نقصان دہ ہے،اگر سنجیدگی سے نمٹا جاتا تو پاکستان کی دنیا میں بدنامی نہ ہوتی۔

ایمل ولی خان نے تحریک لبیک پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ تحریک لبیک پر پابندی کا مذہبی، نظریاتی اور انسانی بنیادوں پر خیرمقدم کرتے ہیں۔

پاکستان میں انتہاء پسند قوتوں کو ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ مذہب کو اپنی ضروریات، مقاصد یا اقتدار کے حصول کیلئے استعمال کرنا ملکی سالمیت کیلئے نقصان دہ ہے۔

Leave a reply