88 سال کا ریٹائرشخص ہوں،میں نہیں رو رہا،آپ رورہے ہیں‘کورونا سےنمٹنے کیلئے گمنام عمررسیدہ شخص کا سندھ حکومت کو10لاکھ کا عطیہ

0
25

کراچی : 88 سال کا ریٹائر شخص ہوں، میں نہیں رو رہا، آپ رو رہے ہیں‘۔کورونا سے نمٹنے کیلئے گمنام عمر رسیدہ شخص کا سندھ حکومت کو 10 لاکھ کا عطیہکورونا وائرس سے پاکستان کے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ نے اگرچہ وبا سے نمٹنے کے لیے کئی ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔

کورونا سے جنگ جیتنے کے لیے سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے مخیر حضرات سے فنڈ دینے کی اپیل بھی کی تھی اور اب انہیں ان کی اپیل پر ایک گمنام شخص کی جانب سے فنڈ کے لیے اچھی خاصی رقم موصول ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کو کسی گمنام عمر رسیدہ شخص نے کم سے کم 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھجوایا، جس کی تصدیق خود وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کی۔

 

وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’آج سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں ایک کمنام شخص نے رقم عطیہ کی، جبکہ ساتھ میں ایک نوٹ بھی بھیجا، ایسے لوگوں کی وجہ سے ہم اس چیلنج سے لڑ سکتے ہیں، اس سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ غیر معمولی اوقات میں بھی انسانیت سب سے آگے ہے‘۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے رقم کے ساتھ بھیجے گئے نوٹ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’88 سال کا ریٹائر شخص ہوں، میں نہیں رو رہا، آپ رو رہے ہیں‘۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دو روز قبل صوبے میں بڑھتے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عوام کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔پاکستان میں اب تک 916 کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 7 افراد اس وائرس سے ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

Leave a reply