دورہ کراچی : وزیراعظم پاکستان اور ایم کیو ایم پاکستان کےدرمیان ملاقات طے

0
59

کراچی :دورہ کراچی : وزیراعظم پاکستان اور ایم کیو ایم پاکستان کےدرمیان ملاقات طے،اطلاعات کے مطابق حکمران جماعت کے وزیراعظم اوراتحادی جماعت ایم کیو ایم کے درمیان‌ ملاقات طئے ہونے کی خبروں کے بعد کراچی میں بہت زیادہ خوشی کا اظہارکیا جارہا ہے،

۔ذرائع کے مطابق ملاقات آج دوپہر ایک بجےگورنر ہائوس میں ہوگی،ایم کیوایم وفدکی قیادت خالدمقبول صدیقی کریں گے۔ملاقات میں وفاقی وزیرامین الحق اورفیصل سبزواری شامل ہوں گے۔

ایم کیو ایم کی طرف سے ملنے والی اطلاعات میں‌بتایا گیا ہےکہ ملاقات میں کراچی سمیت صوبےکی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی، ایم کیو ایم پاکستان اپنےتحفظات سےبھی وزیراعظم کوآگاہ کرے گی۔

بیڈ گورننس، ریلیف کےکاموں میں تاخیرپربھی بات چیت ہوگی، بلدیاتی الیکشن،بلدیاتی قوانین میں ترامیم سےمتعلق بھی بات ہوگی، ملاقات میں ایم کیوایم پاکستان تجاویزاورترقیاتی منصوبوں پرپلان دے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان ہفتے کی دوپہر کراچی پہنچیں گے۔ وفاقی وزراء این ڈی ایم اے کے حکام اور پارٹی قائدین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم کل گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے الگ الگ ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم سے اراکین اسمبلی، تاجر برادری اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات بھی ہوگی۔

وزیراعظم کی جانب سے کراچی اور سندھ بھر کیلئے پیکج کا اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم کراچی کو اربوں روپے کا وفاقی پیکج دینے کا بھی اعلان کریں گے۔
وزیراعظم کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ بھر کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔ کراچی ٹرانفرمیشن پلان میں شہر اور نالوں کی صفائی اور نکائی آب کے منصوبے شامل ہوں گے۔

Leave a reply