اسکول کے پہلے ہی دن نویں جماعت کی طالبہ جاں بحق

0
37

کراچی : اسکول کے پہلے ہی دن نویں جماعت کی طالبہ جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق نجی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ مبینہ طورپر سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پرائیویٹ اسکولزمنصوب صدیقی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےگلبرگ میں نجی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ مبینہ طورپر سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی، ،ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہےہیں، واقعہ کب اور کیسے پیش آیا ،معلومات لے رہےہیں۔

عارف اسلم راؤ نے کہا والدین بچی کو پہلے ایک اسپتال پھر دوسرے اسپتال لیکر گئے، جب تک والدین سےملاقات نہ ہومکمل تفصیلات نہیں بتاسکتے۔ایس ایچ او گلبرگ کا کہنا ہے کہ 15سال کی اریبہ آصف نویں جماعت کی طالبہ تھی۔

نجی اسکول مالک محمد آصف خان نے اپنے بیان میں کہا طالبہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئی تھی،طالبہ کوفوراً نجی اسپتال منتقل کیاگیا تھا ، نجی اسپتال کے ڈاکٹر نےبتایا بچی انتقال کرگئی۔

محمد آصف خان نے بتایا کہ طالبہ اریبہ صبح پونے 8بجے اسکول آئی تھی،کورونا کے باعث بچوں کی تعداد انتہائی کم تھی، بچی جس سیڑھی سے گری وہ 6اسٹیپس پرمشتمل ہے، بچی کے والدین کو بھی فوری بلایا گیاتھا۔

پولیس نے اسکول انتظامیہ کے ایک شخص کوحراست میں لے لیا جبکہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نجی اسکول کی سیڑھیوں سے گرکر طالبہ کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پرائیویٹ اسکولزمنصوب صدیقی سے فوری واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جائیں واقعہ کیسے پیش آیا، اسکول انتظامیہ نےفوری طور پر بچی کواسپتال کیوں نہ پہنچایا۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکول منصوب صدیقی نے کہا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرزاسکول پہنچ گئے ،حقائق کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Leave a reply