سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

0
49

اسلام آباد:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آيا، حکومت نے گریڈ ایک سے 19 کے ملازمین کیلئے 25 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اعلان کردیا، گریڈ ايک سے 16 تک کی پوسٹوں کو یکم مارچ سے اپ گریڈ کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر قائم خصوصی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے نمائندوں کے درمیان کامياب مذاکرات اور معاہدے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ 2021ء سے گریڈ 1 سے 19 کے ملازمین کو 2017ء کی بنیادی تنخواہ پر 25 فیصد ایڈہاک الاؤنس ملے گا۔

 

اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مقصد مختلف محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کو کم کرنا ہے، الاؤنس کا اطلاق وفاقی سیکرٹریٹ اور ذیلی محکموں کے سول ملازمین پر ہوگا۔

اعلاميے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریلیف صرف ان ملازمین کو ملے گا جنہیں ماضی میں بنیادی تنخواہ کے مساوی اضافی تنخواہ یا 100 فیصد کارکردگی الاؤنس نہیں دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کی پوسٹوں یا اس کے مساوی آسامیوں کو خیبر پختوانخوا حکومت کی طرز پر یکم مارچ سے اپ گریڈ کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نئے بجٹ میں ٹائم اسکیل پروموشن پر بھی غور ہوگا جبکہ ایڈہاک ریلیف کو جولائی 2021ء سے بنیادی تنخواہ کا حصہ بنایا جائے گا، صوبوں کو بھی اپنے وسائل کے مطابق فیصلہ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق تمام فیصلوں کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی

Leave a reply