ڈینگی کے بعد کانگو : اسلام آباد میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

0
23

اسلام آباد:ڈینگی کے بعد اب کانگووائرس نے حملے شروع کردیئے ،اسلام آباد میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔کانگوسے متاثرہ یہ مریض پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں گزشتہ رات لایا گیا جس کا تعلق کوہاٹ سے بتایا گیا ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے ذرائع کے مطابق کانگو کےمریض کو پمز کے آئسیولیشن وراڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔یاد رہے چند روز قبل کراچی میں کانگو وائرس اور دماغ خور جرثومے نگلیریا نے دو افراد کی جان لے لی۔ تھیرواں سال کانگو سے پندرہ اور نگلیریا سے بارہ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔اس سے قبل لاہور میں بھی کانگو وائرس کا مشتبہ مریض چل بسا تھا۔

دوسری طرف کانگوسے متاثرہ شخص کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہہ کانگو وائرس کا مشتبہ مریض محمد عارف شیرا کوٹ کا رہائشی اور گذشتہ روز 21 اگست سے میئو اسپتال میں زیر علاج تھا۔متاثرہ شخص کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں اور رپورٹ آنے پر ہی اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو سکے گی۔

Leave a reply