امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا

0
46

امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا

امریکی ریاست اوہائیو کے شہرکلیولینڈ میں جانے والا ایک سعودی شہری لاپتاہوگیا ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے ٹویٹر پرجاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص کی شناخت 30 سالہ عبدال الانازی کے نام سے ہوئی ہے۔الانازی کی شناخت عرب میڈیا کے بعض ذرائع نے عمرالانازی کے نام سے کی ہے۔ وہ 27 جنوری کو صبح 10 بجے کے قریب لاپتا ہوئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ میٹ کے مطابق؛ پولیس نے مزید بتایا کہ الانازی جمعرات کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ شہر کے مرکزی علاقے میں باہر تھے۔اس کے بعد وہ ایک گروپ کے ساتھ رات قریباً ڈھائی بجے ایسٹ نائنتھ اسٹریٹ پیئر میں گئے تھے۔ پولیس اور مقامی فاکس 8 نیوز کے مطابق جب یہ گروپ وہاں سے روانہ ہورہا تھا توالانازی مبیّنہ طور پر ان سے دورچلے گئے تھے۔پولیس نے مزید بتایا کہ اس گروپ نے الانازی کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں ملے۔

پولیس نے اس سعودی کے بارے میں معلومات رکھنے والے کسی بھی شخص کو 911 یا 216-621-1234 پر اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔ الانازی کو آخری بارجیکٹ اور پتلون پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ وہ انگریزی نہیں بول سکتا ہے۔ الانازی کی گم شدگی کی اطلاع سعودی شہری الولید الغریبی کے پنسلوانیا کے شہرفلاڈیلفیا میں قتل کے واقعے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔جارجیا سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ نکول میری راجرز نے 25 سالہ نوجوان کو مبیّنہ طور پر اس کے اپارٹمنٹ کی عمارت میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔قاتلہ راجرز اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے اوراس پرمنصوبہ بند قتل، چوری اور کئی دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a reply