محرم الحرام کے حوالے سے پلان تشکیل دے دیا گیا

0
42

ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس نے عاشورہ محرم الحرام کے لئے تشکیل کردہ پلان پر عملدرآمد شروع کردیا-

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن وامان کے سلسلہ میں لائسنسداران اورمنتظمین مجالس وجلوس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی آر محمداکرام ملک‘اے ڈی سی جی محمداختر منڈھیرا‘اے ایس پی سدرہ خان‘ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی سمیت دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی-

ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لیے محرم الحرام کے دوران لائسنسداران مجالس وجلوس اپنا مثبت کرداراداکریں اورمہذب شہری ہونے کے ناطے محرم الحرام کے دوران شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کے خاتمہ کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔انہو ں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئیگااور سوشل میڈیا پر انتشارپھیلانے والوں کے خلاف فوری ایف آئی آر کا اندراج کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز‘ایس ڈی پی اوز چیف آفیسرز بلدیات لائسنسداران‘منتظمین مجالس وجلوس سے ملاقات کرکے شکایات کا ازالہ کریں ضلع بھر میں مجالس وجلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی‘ناجائزتجازوات‘لائٹس‘سڑکوں ونالیوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے۔دوران اجلاس حاضرین کی جانب سے محرم الحرام کے دوران امن کے حوالہ سے بھرپور یقین دہانی کرائی گئی۔

Leave a reply