سینیٹ الیکشن سے پہلے ن لیگ کی عمارت منہدم ہونےلگی مسلم لیگ ن کے ایک رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

مظفرآباد: سینیٹ الیکشن سے پہلے ن لیگ کی عمارت منہدم ہونےلگی مسلم لیگ ن کے ایک رہنما نے پارٹی چھوڑ دی ،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سردار فاروق اسکندر مستعفی ہو گئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار اسکندر حیات خان کے بعد ان کے فرزند سردار فاروق اسکندر خان مستعفی ہوہ گئے ہیں۔ انہوں نے وزارت چھوڑ دی ہے ۔ جبکہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کے دوران پیش کیا۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے مسلم لیگ ن سے علحیدگی اختیار کر لی تھی۔سکندر حیات نے پارٹی کو خیرباد کہنے کے بعد مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے سکندر حیات کو جماعت کا سپریم ہیڈ نامزد کر دیا۔سابق وزیراعظم سکندر حیات مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے بانی رہنما تھے۔سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ریاستی تشخص کی بحالی کے لیے مسلم کانفرنس کا مضبوط ہونا برگزیر ہے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اُڑا ئی تھی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار ارزش پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے ۔

سردار ارزش نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود سمیت دیگر ساتھی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں سردار ارزش نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.