ام حریم کے نام سے اکاونٹ چلانے والے پی ٹی آی کے کارکن بہاولپور کے ڈاکٹر ذوالقرنین کا اعتراف

0
25

بہاولپور:ام حریم کے نام سے اکاونٹ چلانے والے پی ٹی آی کے کارکن بہاولپور کے ڈاکٹر ذوالقرنین کی طرف سے اعتراف حقیقت نے حیران کردیا،اطلاعات ہیں کہ ڈاکٹرذوالقرنین نے یہ سب کچھ رضاکارانہ طوربتایااوریہ بھی بتایا کہ اس نے اس عمل سے توبہ کیوں کی؟ان کا کہنا تھا کہ وہ ام حریم کے نام سے پیج چلا رہے تھے

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ڈاکٹرذوالقرنین کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن اورسپورٹر ہیں اورانہوں نے پاک فوج کے حوالے سے کچھ نامناسب پوسٹس کی تھیں ، جس کے متعلق وہ خود بتاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا

ڈاکٹرذوالقرنین کہتے ہیں کہ وہ یہ غیرمناسب کام کرے کے اکثروبیشتربے چین رہتےتھے ، ان کا کہنا تھا کہ ان کی بے چینی میں اضافہ ہی ہوتا گیا تو انہوں نے اپنی والدہ کے سامنے ساری صورتحال رکھی تووالدہ نے کہاکہ آپ اس کام سے باز آجائیں اور آئندہ پاک فوج کے شہدا اوردیگرشاہینوں کے بارے میں منفی تبصرے اور تجزیے نہ کریں‌،

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ کی طرف سے نصیحت ملنے کے بعد انہوں نے اس کام سے توبہ کی ہیے اوراب وہ بڑے سکون کے ساتھ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں اوران کو اس بات کا احساس ہوا ہے کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھے وہ پاک فوج کے جوان بھی توہمارے ہی اس لیے آئندہ اس قسم کے خیالات سے دور ہی رہوں‌ گا

Leave a reply