سابق وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

0
37

کوئٹہ :بلوچستان کے سابق وزیرداخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں گارڈ زخمی ہوگیا، جبکہ سینیٹر سرفراز بگٹی دھماکے میں محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق کشمور ڈیرہ بگٹی روڈ پرسینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں سینیٹر سرفراز بگٹی دھماکے میں محفوظ رہے، دھماکا سرفراز بگٹی کی گاڑی گزرنے کے بعد ہوا، جس کے باعث قافلے میں شامل دوسری گاڑی کو نقصان پہنچا اور ایک گارڈ زخمی ہوگیا ہے۔

ڈی سی ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران کا کہنا ہے کہ جس مقام پر دھماکہ ہوا وہ روجھان پور کا علاقہ ہے، ڈیرہ بگٹی کی انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ رہی ہے۔بتایا گیا ہے سینیٹر سرفراز بگٹی عید منانے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے

یاد رہے کہ اس سال کے آغاز میں بھی سرفرازبگٹی پرقاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے،یہ جنوری 2022 کا واقعہ ہے جب بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں موندرانی مٹ کے قریب دہشت گرد وں نے حملہ کیا ہے، بم دھماکے کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔

سابق وزیرِ داخلہ بلوچستان و سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شہید افراد میں ان کے کزن بھی شامل ہیں، بلوچ ریپبلکن آرمی کے دہشت گرد اس حملے میں ملوث ہیں۔

سابق وزیرِ داخلہ بلوچستان، سینیٹر سرفراز بگٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے نام پر مذاق کر رہی ہے حالانکہ لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔

ایسے ہی 2016 میں بھی سرفرازبگٹی پرحملہ ہوا تھا جس میں‌ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے قافلے پر دوبارہ قاتلانہ حملہ کیا گیا،جس میں سرفراز بگٹی محافظوں سمیت حملے میں محفوظ رہے۔ اس وقت صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سوئی سے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا، خوش قسمتی سے صوبائی وزیر داخلہ محافظوں سمیت قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے، لیویز اور فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

Leave a reply