گوجرہ : پرچی مافیا کی ٹرک ڈرائیور پر ڈنڈوں اور مکوں کی بارش۔ٹرک ڈرائیور لہولہان
گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار)گوجرہ میں پرچی مافیا سرگرم۔بائی پاس سمندری روڈ پر پرچی مافیا کی ٹرک ڈرائیور پر ڈنڈوں اور مکوں کی بارش۔ٹرک ڈرائیور لہولہان کر دیا گیا پانچ روپے کی پرچی نہ لینے پر ٹرک ڈرائیور کو 52,000 ہزار روپے نقدی اور اوپو اے 5 ایس اینڈرائیڈ موبائل سے محروم کردیا گیا۔ پرچی مافیا کے ارکان نے ٹرک میں گھس کر ٹرک ڈرائیور کے دھلائی کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرک کی اینڈیکیٹر اسمبلی بھی توڑ دی۔ ٹرک ڈرائیور نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کراچی سے فیصل آباد تک کسی بھی بائی پاس سے گزرنے کی کوئی بھی پرچی موصول نہیں کی جاتی ماسوائے اس گوجرہ شہر کے۔ ٹرک ڈرائیوروں نے سمندری روڈ بائی پاس ایک گھنٹہ سے زائد وقت روڈ بلاک کئیے رکھا انتظامیہ حرکت میں آنے پر پولیس موبائل تھانہ سٹی اے ایس آئی زاہد علی کی سربراہی میں موقع پر پہنچ گئی ان کے ساتھ ہی چوکی نشاط آباد کے پولیس ملازمین اور اس پر پولیس تھانہ سٹی گوجرہ کے ٹریفک ملازمین بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے ٹریفک بحال کروانے کے لیے ٹرک ڈرائیوروں اور متعلقہ پرچی مافیا کے مابین سمجھوتہ کروانے کی کوشش کی۔ ٹرک ڈرائیوروں کو ان کے نقصان کا ازالہ کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو بحال کی