ننکانہ : ریسکیو 1122 کی ضلع کے سیکرٹری یونین کونسلوں کے لئے دو روزہ تر بیتی ورکشاپ

باغی ٹی وی، ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ریسکیو 1122 کی ضلع کے سیکرٹری یونین کونسلوں کے لئے دو روزہ تر بیتی ورکشاپ
تفصیل کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کی جانب سے ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کے 65 سیکرٹری یونین کونسل کے لئے دو روزہ تر بیتی ورکشاپ ریسکیو کیڈٹ کور ۔ فائر سیفٹی اور بیسک لائف اسپورٹس کورس کے بعد کامیاب شرکاء کے لیے تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی تقریب میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن اسلم بلوچ نے مہمان خصوصی شرکت کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن اسلم بلوچ نے تربیتی ورکشاپ کے کامیاب شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ شہزاد اکرم بھی موجود تھے تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کے وژن "ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر” کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکتا ہے اور جانی و مالی نقصان کو کم کر سکتے ہیں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن اسلم بلوچ نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو 1122 ایک ایسا پودا لگایا ہے جس سے تمام افراد بلا امتیاز ہمہ وقت مستفید ہو رہے ہیں۔ ریسکیو کیڈٹ کور فائر سیفٹی اور بیسک لائف سپورٹس کورس”دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں 65 سیکرٹری یونین کونسلز نے زندگی بچانے کی مہارتیں حاصل کی ہیں وہ نہ صرف اپنی فیملی بلکہ علاقے کے لوگوں کے لئے بھی حد درجے کارآمد ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ دورانِ ٹریننگ سیکرٹری یونین کونسلز کی بہتر انداز میں لرننگ اور دلچسپی قابل داد رہی مزید براں محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

Leave a reply