کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتروٹہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون ،سیلابی ریلے میں بہہ کر6 افرادجاں بحق

کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتروٹہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون ،سیلابی ریلے میں بہہ کر6 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں
باغی ٹی وی کی خبرپرکمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک فوری نوٹس لیتے ہوئے چتروٹہ تمن قیصرانی سیلاب متاثرین کیلئے سامان راشن ٹینٹس روانہ کر دئیے ہیں۔ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک کے حکم پرتھانہ پھگلہ اورتھانہ چتر وٹہ میں کو بے گھر ہونیوالے افراد کے لیے کھول دیا گیا کل سے بارڈر ملٹری پولیس کے جوان انکے خدمت میں مصروف ہیں
باغی ٹی وی رپورٹ۔کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتروٹہ میں گذشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون کلثوم مائی زوجہ علائوالدین جاں بحق ہوگئی،او کے علاوہ چتروٹہ تمن قیصرانی بلوچستان پنجاب سرحدی علاقے میں سات افراد کوڑہ لہڑ سنگھ دف کے مقام پررودکوہی کے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ قبائلی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت سات میں سے پانچ کی لاشیں تلاش کر کے نکال لی ہیں،سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک شخص کو زندہ نکالاگیاہے ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے، کوڑہ لہڑ سیلابی ریلے سے میتوں کو لے کر قبائلی لوگ انکو آبائی گائوں کی طرف روانہ ہیںیادرہے راستے نہ ہونے کی وجہ سے ان میتوں کو قبائلیوں کو سیلابی ریلے سے گزار کر لے کرجاناپڑرہا ہے ہیں ،ڈوب کرجاں بحق ہو جانے والے پانچ افراد میں سے ایک شخص کی شناخت ہوئی ہے، ذرائع کاکہناہے کہ جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل ہے۔ باغی ٹی وی کی خبرپرکمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک فوری نوٹس لیتے ہوئے چتروٹہ تمن قیصرانی سیلاب متاثرین کیلئے سامان راشن اورخیمے روانہ کر دئیے ہیں۔ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک کے حکم پرتھانہ پھگلہ اورتھانہ چتر وٹہ میں کو بے گھر ہونیوالے افراد کے لیے کھول دیا گیا کل سے بارڈر ملٹری پولیس کے جوان انکے خدمت میں مصروف ہیں.تمن قیصرانی سیلاب چتر وٹہ پورا گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا صرف دو کمرے بچ گئے گاؤں والوں نے بھاگ کر جان بچائی پیچھے سفید عمارت نظر آ رہی ہے وہ بارڈر ملٹری پولیس کا تھانہ ہے متاثرین نے بچوں عورتوں سمیت کل سے تھانے میں پناہ لے رکھی ہے

افتخاراحمدزیادقیصرانی سرکل آفیسر تمن قیصرانی بارڈرملٹری پولیس نے فون پربتایا کہ چتروٹہ کیلئے راستے بندہونے کی وجہ سے ہم اونٹوں اورگدھوں کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امدادپہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ تمن قیصرانی چتروٹہ کی بستی چوکی شیرکے تمام گھروں میں رودکوہی کاسیلابی پانی داخل ہوگیاتھاجس سے اس بستی کانام ونشان مٹ گیا تھا،اس بستی کے مکین تھانہ چتروٹہ میں موجود ہیں ۔دوسری طرف تمن لغاری کے قبائلی علاقے یونین کونسل بیلاکی بستی حاصلانی،بستی گلکلی،بستی کزیرااوربستی قسمانی کے قریبی رودکوہی سے کٹائو جاری ہے،تمن لغاری کی یہ بستیاں شدیدخطرے میں ہیں۔کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلوں نے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ، تحصیل کوٹ چھٹہ، قبائلی علاقوں اور راجن پور کو شدید متاثر کیا ہے۔ قبائلی علاقوں کے راستے منقطع ہیں۔فصلیں تباہ ،جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں، مکانات منہدم لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے

جب کہ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار سیلاب متاثرین کی امداد میں پیش پیش ہیں۔وہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے بستی منگڑوٹھہ پہنچ گئے،ڈپٹی کمشنر نے خود متاثرین میں خیمے اور دیگر سامان تقسیم کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان خود کو اکیلا نہ سمجھیں،حکومت پنجاب ان کے ساتھ ہے،حکومت پنجاب متاثرین کو خیموں کیساتھ راشن بھی فراہم کرے گی،ہماری ٹیمیں متاثرین کی امداد کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں،آزمائش میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،معاملات جلد بہتر ہو جائیں گے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے امدادی کیمپ میں دیگر محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔

Leave a reply