آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جائے گا

0
44

پاکستان و دنیا بھر کے ممالک کے اندر آبادی کا عالمی دن ورلڈ پاپولیشن ڈے آج 11جولائی کو منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج 11جولائی کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے اندر آبادی کا عالمی دن یعنی ورلڈ پاپولیشن ڈے منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی کودرپیش مسائل بارے عوام میں شعور وآگاہی پید اکرنا ہے،اقوام متحد ہ کی طرف سے آبادی کا عالمی دن ہر سال کی11جولائی کومنانے کی منظوری 1989میں دی گئی،اس دن کی مناسبت سے محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام تقریبات منعقد ہوں گی۔

 اس کا مقصد  بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجوہات اور اس سلسلے میں عالمی برادری کی غلطیوں کا پتہ لگا کر ان کا ازالہ کیا جاسکے اور  عام لوگوں کو آبادی کے مسائل اور ان کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے ۔

اس سلسلے میں دوران حمل ہونے والی پیچیدگیوں اور بیماریوں پر خاص توجہ دی جارہی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاتعدادخواتین کی اموات واقع ہوجاتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت برائے خواتین کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ800 خواتین بچے کی پیدائش کے دوران موت کی آغوش میں چلی جاتی ہیں ۔عالمی دن پر چلائی جانے والی مہم کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کو ری پروڈکٹو ہیلتھ اور فیملی پلاننگ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اس سلسلے میں بہت سے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ۔اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس میں شریک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ انھیں ماں اور بچے کی صحت،فیملی پلاننگ ،انسانی حقوق،غربت ،جنسی معلومات،چھوٹی عمر میں شادی ،جنسی تعلق سے منتقل ہونے والی بیماریوں اور انفیکشنزاور مانع حمل دوائوں اور دوسرے طریقوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاسکے۔نوجوانوں میں جنسی تعلقات کے مسائل (خاص طور پر 15سے 19 سال )کو حل کرنا ضروری ہے کیونکہ ہر سال اس عمر کی ۱۵ ملین خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں جبکہ 4 ملین اسقاط حمل کا شکار ہوتی ہیں ۔

Leave a reply