ورلڈ ہیڈر ایڈ

شاہد خاقان عباسی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کواحتساب عدالت اسلام آباد پہنچا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کیا گیا، نیب نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

لیگی رہنما مریم اورنگزیب ،خواجہ آصف اورمیاں جاوید لطیف بھی عدالت میں موجود ہیں، انہوں نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے،

شاہد خاقان عباسی کا جسمانی ریمانڈ مکمل، آج پیش کیا جائے گا عدالت

گزشتہ سماعت پر شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت سے انکارکیا تھا ،صحافی نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ عباسی صاحب تر و تازہ ہیں، کیا مزید جسمانی ریمانڈ چاہتے ہیں،جس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ 90 روز کا ریمانڈ دے دیں، بتا چکا ہوں کہ کوئی جرم ہی نہیں کیا،ان کو ریمانڈ لینے دیں، چاہتا ہوں حقیقت دنیا کے سامنے آ جائے، عدالت نے سابق وزیراعظم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا

90 روز کا ریمانڈ دے دیں،عباسی کا مطالبہ، عدالت نے کتنا ریمانڈ دیا؟

نیب راولپنڈی کی ٹیم کا چھاپہ، شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.