اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت ہوئی
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل، نمائندہ وزارت خارجہ عدالت میں پیش ہوئے،فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفقت اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت عافیہ صدیقی کیس میں وفد امریکہ بھیجے گی، وفد میں سابق اور موجودہ ، پارلیمنٹیرینز ،سنییٹرز اور ریٹائرڈ یاحاضر سروس آرمی آفیشلز، ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی شامل ہونگ،وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے امریکا کے ساتھ پریزنر ٹرانسفر ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کا پرپوزل شئیر کر دیا ہے،
فوزیہ صدیقی کی وکیل زینب جنجوعہ نے کہاکہ ڈاکٹر فوزیہ کی بھی درخواست ہے میرا بھی یہ خیال ہے عافیہ صدیقی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کیا کر سکتا ہے،پی ٹی اے سے متعلق جواب کب تک آ جائے گا،نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کاعلم نہیں جواب کب آئے گا ممکن ہےکہ جلد جواب آ جائےگا،فوزیہ صدیقی کی وکیل زینب جنجوعہ نے کہاکہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور فیملی کی درخواست ہے عافیہ صدیقی کے لیے ڈاکٹرزپاکستان سے بھیجے جائیں، عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے،مشتاق احمد
عافیہ کی جان خطرے میں،حکومت واپسی کے اقدامات کرے،ڈاکٹر فوزیہ
یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں ہیں اور انہیں چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے مگر ابھی تک کوئی بھی حکومت عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس نہیں لا سکی
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے
نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ
ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،
عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب
امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،
ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ
عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل کرتے ہوئے حکومت اتنا ڈر کیوں رہی ہے؟ عدالت