آگ پر قابو پانے میں ناکامی ،ٹرمپ نے حکام نااہل قرار دے دیا

worst fire in Los Angeles history, 6,000 homes and buildings face destruction

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں پھیلنے والی جنگل کی خوفناک آگ سے نمٹنے میں ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کیلیفورنیا کے حکام پر نااہلی کا الزام لگادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاس ایجنلس میں آگ اب بھی بھڑک رہی ہے، نااہل سیاستدانوں کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ اس پر کیسے قابو پایا جائے۔نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی تاریخ کی بدترین آفاات میں سے ایک ہے، وہ صرف آگ بجھا نہیں پا رہے، ان کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟۔یاد رہے کہ خود کو دنیا کی ’سپر پاور‘ قرار دینے والا امریکا قدرت کے سامنے بے بس ہوگیا ہے اور لاس اینجلس کے جنگل سے شہر میں پھیلنے والی آگ پر قابو پانے میں ناکام ہے، آئندہ ہفتے مزید خراب موسم سے کئی نئی آبادیاں آگ کی پلیٹ میں آنے کی پیشگوئی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جب کہ آگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 تک جا پہنچی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز گزشتہ روز بھی سارا دن مصروف رہے، آج رات اور اگلے ہفتے کے اوائل میں تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، جس سے شہر بھر میں آگ بجھانے کی کوششیں خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔ساحلی شہری علاقے میں پھیلنے والی آگ پر صرف 11 فیصد قابو پایا جا سکا ہے، لیکن اب یہ آگ گیٹی سینٹر اور یو سی ایل اے کے قریب برینٹ ووڈ اور دیگر کمیونٹیز کی طرف بڑھ رہی ہے، ایک لاکھ سے زائد رہائشیوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کیوں کہ الٹیڈینا میں ’ایٹن فائر‘ اور کاؤنٹی میں دیگر آتشزدگیوں کے واقعات جاری ہیں۔حکام نے اس ہفتے آتشزدگی میں کم از کم 16 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اصل تعداد کا اندازہ لگانا ابھی تک ممکن نہیں ہے۔میکسیکو سے تعلق رکھنے والے فائر فائٹرز نے ہفتے کے روز کیلیفورنیا میں پہلے سے موجود 14 ہزار سے زائد اہلکاروں کے ساتھ مل کر لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے میں مدد کی۔

دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد دورہِ بنگلہ دیش کا دورہِ

شہباز حکومت کے 9ماہ، قرضے 5556 ارب روپے بڑھ گئے

190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

ملک سے جانے والے 55 مسافر آف لوڈ‘مختلف ممالک سے 107 ملک بدر

Comments are closed.