آ گئی وہ گھڑی جس کا طلبا کو تھا انتظار،شفقت محمود نے طلبا کو بڑی خوشخبری سنا دی

0
44

آ گئی وی گھڑی جس کا طلبا کو تھا انتظار،شفقت محمود نے طلبا کو بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بتیسویں بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس منعقد ہوئی

وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و قومی ورثہ شفقت محمود کی زیر صدارت، بتیسویں بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرا تعلیم و متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی، ڈی جی ایف جی ای آئی، چیئر مین آئی بی سی سی، ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، چیئر مین فیڈرل بورڈ اور دیگر اعلی عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مختلف صوبوں نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی پروموشن پالیسی کا مختلف فارمولا طے کیا ہے جسکی وجہ سے پروموشن پالیسی میں تفریق آ رہی ہے لہذا بین الصوبائی وزراء تعلیم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک یونیفارم پروموشن پالیسی بنائی جائے اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا اختیاری مضامین کے مارکس کاونٹ کئے جائیں، اور کووڈ کی وجہ سے اسکولوں کی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کو سہولت دینے کے لئے فیصلہ کیا گیا کہ جس مضمون میں طلبہ فیل ہوں ان میں 33 فیصد نمبرز دیئے جائیں اور اس طرح ایوریج مارکس نکالے جائیں گے جبکہ لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مختلف صوبوں نے دسویں اور بارہویں کے طلبہ کی پروموشن پالیسی کا فارمولا طے کیا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اختیاری مضامین کے مارکس کاونٹ کیے جائیں،کورونا کےباعث اسکولزکی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا جس مضمون میں طلبہ فیل ہوں ان میں 33 فیصد نمبرز دیئے جائیں گے ایوریج مارکس نکال کر لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی طلبہ کی پروموشن کے لیے یہی طریقہ کار استعمال کریں گے،تمام صوبے پریکٹیکل میں 50 فیصد گریس مارکس دینگے ،تمام صوبوں میں باقی 50 فیصد تھیوری کی بنیاد پر دیئے جائیں گے،آئندہ اسمارٹ سلیبس کا اصول نہیں اپنایا جائے گا اسمارٹ سلیبس پڑھایا جائے گا اور اسکے مطابق امتحانات لیے جائیں گے،

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ اسمارٹ سلیبس اپریل مئی تک مکمل کرنا یقینی بنایا جائے گا،بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوا کرینگے، نیا تعلیمی سال 22 اگست کو شروع ہوگا ،او لیول اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جامعات امتحانات کے سلسلے میں اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں گی،سال میں دو مرتبہ بالترتیب مئی جون اور دوسری بار اکتوبر نومبر میں امتحانات لیے جانے کی تجویزسامنے آئی ہے ملک بھر کی جامعات دو مرتبہ ایڈمیشن کھولا کریں گی،سکولز فوری طور پر کھولے جائیں اور اس بارے این سی او سی کو سفارش کی جائے گی،

صوبائی وزرا نے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کو آگاہ کیا کہ ملک بھر کے ایجوکیشن سیکٹر کی ویکسینیشن 99 فیصد مکمل ہو چکی ہے لہذا اسکولز فوری طور پر کھولے جائیں اور اس بارے این سی او سی کو سفارش کی جائے گی۔ چیئرمین کمیٹی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے اختتامی ریمارکس میں کہا کہ بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں تمام فیصلے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے کووڈ جیسی مہلک وبا کے باوجود مشکل فیصلے اتفاق سے کئے گئے۔

کن اضلاع میں تعلیمی ادارے کھلیں گے؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

Leave a reply