fbpx

آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں شریک ملزمان کو نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں شریک ملزمان کو نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔
بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شریک ملزمان کی جانب سے از سر نو نیب تحقیقات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے ملزمان کو تفتیش جوائن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آج ہی تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرائیں نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کے دوران ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے مرکزی ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے ملزمان دوست محمد چاچڑ، غلام مرتضی، شکیل اور دیگر اب بھی تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے ملزمان کے خلاف کرپشن کے شواہد موجود ہیں تحقیقات میں تعاون کرنے کی وجہ سے تفتیش متاثر ہورہی ہے درخواست گزار ملزمان نے نیب کے نئے کال اپ نوٹس کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب ریفرنس دائر کرچکا ہے مزید انکوائری نہیں کرسکتا ہے عدالت نے 7 جولائی کو پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔