آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری،چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے،وزیراعلیٰ

0
86

آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری،چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے،وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ آگ کے باعث چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے حکومت بلوچستان نے پہلے روز سے ہی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا تھا،وزیراعظم کے احکامات پر وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت جاری ہے،پاک فوج امدادی کاروائیوں اور آگ بجھانے میں مدد کر رہی ہے ،ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیمیکل اور پانی کا چھڑکاو کیا جارہا ہے،

کنزرویٹرمحکمہ جنگلات ژوب ڈویژن کا کہنا ہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پرکنٹرول کے لئے کوششیں جاری ہیں، شیرانی کے جنگلات میں آگ 10ہزار700 ایکٹر رقبے پر مختلف جگہوں پرپھیلی ہوئی ہے،ژوب ڈویژن کے کمشنر کا کہنا ہے کہ آگ سے بڑی تعداد میں نایاب جنگلی جانور جھلس کر ہلاک ہوچکے ہیں آگ سے ضلع شیرانی میں جنگلات کا 35 فیصد حصہ جل چکا ہے

محکمہ جنگلات کے ڈویژنل حکام نے کہا کہ شیرانی جنگلات میں آگ کے باعث دنیا کا سب سے بڑا چلغوزے کا جنگل راکھ ہونے کے قریب ہے جس میں غفلت کی ذمہ دار وفاقی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت ہی ہو سکتی ہے جن کو بروقت اطلاع دینے کے باوجود کہیں سے کوئی جواب نہیں دیا گیا

 دیودار کے جنگلات میں لگی آگ کے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان جاری

افسوس صد افسوس کہ ایک ایٹمی ریاست کے پاس آگ بجھانے کے وسائل تک دستیاب نہیں ہیں

پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران کا اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ بھیجنے کا فیصلہ

Leave a reply