میں‌آج جو بھی ہوں پی ٹی وی کی وجہ سے ہوں صبا پرویز

سینئر اداکارہ صبا پرویز جنہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنا کیرئیر شروع کیا . ان کا شمار منجھی ہوئی اداکارائوں میں ہوتا ہے ، اگر یہ کہا جائے کہ صبا اپنی ذات میں اداکاری کا انسٹیٹیوٹ ہیں تو بے جانہ ہو گا. اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اداکاری کا آغاز کیا اور آج جو کچھ بھی ہوں اسی کی وجہ سے ہوں . مجھے پی ٹی وی میں بہت اچھے پرڈیوسرز ملے انہوں نے میری بہت مدد کی ، مجھے اداکاری سکھائی جہاں اٹک جاتی تھی مجھے سمجھایا جاتا تھا اورمیں بھی سیکھنے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی تھی. انہوں نے کہا کہ اگر

سکھانے والے مل جائیں تو سیکھنے والا کہاں سے کہاں‌پہنچ جاتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ سیکھنے والے میں سیکھنے کا جذبہ ہونا چاہیے. صبا قمر نے کہا کہ پی ٹی وی سے میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں ، ہم نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں کام کیا ، اور آج تک اس کی یادیں دل میں ہیں. صبا قمر نے کہا کہ میں کم کم اس لئے کام کرتی ہوں کیونکہ مجھے جب تک کوئی سکرپٹ اچھا نہ لگے میں‌ ہاں نہیں کرتی.مجھے جب تسلی ہو کہ میرا کردار اچھا ہے اور مضبوط ہے تو ہی میں ہاں کرتی ہوں.

Comments are closed.