آج کا دن پاکستان سمیت دنیابھر کے صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، ایمرا

0
32

باغی ٹی وی : آج کا دن پاکستان سمیت دنیابھر کے صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، ایمرا

الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) کےصدرمحمد آصف بٹ اورایمراسیکرٹری سلیم شیخ و ایمراباڈی کی جانب سے ورلڈ پریس فریڈم ڈے پر پیغام

آج کا دن پاکستان سمیت دنیابھر کے صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔3 مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد آزادی صحافت کی اہمیت کے بارے میں آگہی پیدا کرنا اور دنیابھرکی حکومتوں کو یاد دہانی کروانا ہے کہ وہ آزادی اظہارِ رائے کا احترام کریں۔ جو انسانی حقوق کے 1948 کے عالمی اعلامیہ یا منشور کے آرٹیکل 19 کے تحت دی گئی ہے۔

ایمرا صدر محمد آصف بٹ کااپنے پیغام میں کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیابھر کے ملکوں میں قوم پرست حکومتوں کی ایک لہر سی آئی ہوئی ہے۔ اور ایسی حکومتوں کا پہلا ہدف میڈیا ہوتاہے۔ اگراس وقت دیکھاجائے تو دنیا میں آزادی صحافت کی صورت حال میں کوئی بہتری نہیں بلکہ گراوٹ آئی ہے۔ اور پوری دنیا میں آزاد میڈیا یا جسے روائتی میڈیا یا لیگل میڈیا کہا جاتا ہے، اس کے لئے سپیس کم ہوئی ہے۔ جب کہ میڈیا کے میدان میں بطور مجموعی توسیع ہوئی ہے کیونکہ اب سوشل میڈیا بھی اسی زمرے میں خود کو شامل کرنے لگا ہے۔

ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے کہا کہ پاکستان میں آزادئ اظہار رائے کے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کرنے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

موجودہ دور میں بیشتر مقامات پر میڈیا کمپرومائزڈ ہے۔ کہیں بڑے میڈیا ہاؤسز کے مفادات ہیں۔ کہیں حکومتوں کے مقاصد ہیں۔
 پاکستان جیسے ملکوں میں اندرون ملک رپورٹنگ اتنی بھرپور نہیں ہوتی جتنی ہونی چاہئیے اور اس بات کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے کہ میڈیا مالکان کے مفادات بھی مجروح نہ ہونے پائیں۔جوکہ آزادئ اظہار رائے پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔

ایمراسیکرٹری سلیم شیخ کا کہنا تھا حکومتوں کی جانب سےآزادئ اظہار رائے کےدعوے بہت کئے جاتے ہیں آزادی صحافت کی پاسداری کے لئے، لیکن جب بات عمل کی آتی ہے تو معاملہ مختلف ہوتا ہے۔

آزادی صحافت بلاشبہ بہت ضروری ہے لیکن ہر آزادی کے ساتھ کچھ شرائط اور کچھ حدود کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔بطورذمہ دار صحافی جن کا پاس رکھنا ہم پر لازم ہے۔

جاری کردہ؛
ایمرا سیکرٹری انفارمیشن
شفیق شریف وایمرا میڈیا سیل
ایمرا میڈیا سنٹر پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم لاہور

Leave a reply