آج کا ٹرین مارچ اس بات کی دلیل ہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے،عمران اسماعیل

0
37

آج کا ٹرین مارچ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے،عمران اسماعیل

باغی ٹی وی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی سے سکھر ”یوم استحصال کشمیر ٹرین مارچ “کے شرکاءکو کینٹ اسٹیشن سے الوداع کیا۔اس موقع پرا راکین اسمبلی، عمائدین شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔شرکاء ہاتھوں میں کشمیر کا پرچم تھامے بھارتی غاصبانہ قبضہ اور مظالم کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔گورنرسندھ ٹرین مارچ کے شرکاء سے ملاقات کی اور ان کے جذبہ کا سراہا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ آج کا ٹرین مارچ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ 5 اگست کے کے بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے کیونکہ پاکستانی قوم جانتی ہے کہ بھارت ، انسانی اقدار کو پامال کرتے ہوئے کشمیر پر مظالم ڈھا رہا ہے ظلم و ستم کے شکار اپنے کشمیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے یقین سے کہہ رہا ہوں کہ ظلم و ستم کی سیاہ رات کے خاتمہ کا وقت قریب آچکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سیاسی ، مذہبی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد ایک پیج پر ہیں آج ہر شخص سراپا احتجاج ہے گلیوں ، سڑکوں اور شاہراہوں پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا زبردست مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کا دیرپا حل نکالنا ہوگا ،وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر بن کر بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں اجاگر کررہے ہیں وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 5اگست کو بھارت نے کشمیر کی شناخت چھیننے کی کوشش کی اور کشمیر میں کورونا کی آڑ میں کشمیریوں پر عرصہ حیا ت تنگ کیا جارہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے جو نقشہ منظور کیا وہ پاکستانیوں کی خواہشات کے مطابق حقیقی نقشہ ہے ،بھارت جتنے طیارے خریدے گا پاکستان اتنی ہی چائے کی پیالی تیار کرے گا ،اصل طاقت طیارے نہیں جذبہ ایمانی ہے جو بھارت کے پاس نہیں جو نقشہ جاری کیا ہے وہ بھارت کے لئے وارننگ ہے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ بھارت میں ذرا بھی غیرت ہے تو وہ عالمی میڈیا کو سری نگر جانے کی اجازت دے ،بھارت نے سری نگر کو دہشت نگر بنادیا ہے ہم سری نگر کو امن نگر بنائیں گے ۔

Leave a reply