نوے کی دہائی کی پاکستانی فلموں میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہونے والے معمر رانا آج کی فلموں پر برس پڑے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہے آج جو فلمیں بن رہی ہیں وہ ڈرامہ زیادہ اور فلمیں کم لگتی ہیں .انہوں نے کہا کہ فلم اور ڈرامے کی تکنیک میںفرق ہوتا ہے اس فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ میرے اس نقطے کو سمجھنتے ہیں کہ میں اصل میںکہنا کیا چاہ رہا ہوں وہ اتفاق کریں گے کہ فلم اور ٹی وی کی تکینیک میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے نئے فلم میکرز کو اس فرق کو سمجھنا چاہیے. میں نئے کام کرنے والوں پر یا آج جو کام کررہے ہیں ان پر تنقید نہیںکررہا ہوں لیکن میں سمجھانے
کی کوشش کررہا ہوں کہ فلم فلم لگنی چاہیے اور ڈرامہ ڈرامہ لگنا چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ فلمیں زیادہ سے زیادہ بننی چاہیں اور بن بھی رہی ہیں اچھی بات یہ ہے کہ بزنس بھی اچھا کررہی ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ اگر فلم فلم لگے ڈرامہ نہ لگے. یاد رہے کہ معمر رانا کی رواں برس پنجابی فلم گوگا لاہوریا ریلیز ہوئی تھی اس فلم نے پنجاب کی حد تک اچھا بزنس کی تھا لیکن بہت سارے لوگوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ 2022 میں بھی گوگا لاہوریا جیسی فلمیں بنائی جا رہی ہیں.