آج سجےگا میدان ہوگی چھکوں اور چوکوں کی بارش

آج سجےگا میدان ہوگی چھکوں اور چوکوں کی بارش

باغی ٹی وی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔ میچ شام چھ بجے شروع ہو گا۔

انتظار کی گھڑیاں ختم، زندہ دلان کے شہر لاہور میں کرکٹ کی بہار آ گئی، پاک افریقہ پہلا ٹی 20 میچ آج ہو گا۔ قذافی سٹیڈیم میں شام 6 بجے میچ شیڈول ہے، سیریز میں برتری کیلئے عزم بلند، کھلاڑی پرجوش ہیں۔

دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل، پلان بھی فائنل کر لئے۔ چھکے چوکوں کی بہار، لگاتار وکٹیں گرنے کے سنسنی خیز مناظر دیکھنے کیلئے شائقین بھی بے قرار ہیں۔

ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب ہو گئی، ٹرافی کے لشکاروں نے کپتانوں اور کھلاڑیوں کو پرجوش کر دیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی 20 میچ ہفتے اور اتوار کو کھیلا جائے گا،

لاہور پولیس نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین ٹی 20 میچ کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا، پلان کے مطابق 5 ہزار سے زائد اہلکار و افسران سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق قذافی اسٹیڈیم اور ٹیموں کے روٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں 6 ایس پیز ، 16 ڈی ایس پیز، 55 ایس ایچ اوز سمیت دیگر نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 6 کیلئے کورونا ایس او پیز تیار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.