آج سے سرپرائز کی سیریز شروع ہو گی،ڈاکٹر بابر اعوان

0
74

آج سے سرپرائز کی سیریز شروع ہو گی،ڈاکٹر بابر اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے کہ اجلاس میں تاخیر نہیں ہوئی،

ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ 30سال پہلے بھی پاکستان وکٹری اسٹینڈ پر کھڑا تھا، اس وقت بھی کہتے تھے کہ عمران خان کمزور ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں،کپتان نے پہلے بھی ورلڈ کپ جیتا تھا آج سے سرپرائز کی سیریز شروع ہو گی،وکٹری ا سٹینڈ پر پاکستان ہو گا تحریک انصاف ہو گی،آئین اور رولز کے مطابق کارروائی ہو گی آج کے دن کپتان نے ورلڈ کپ جیتا تھا، 27مارچ کا جلسہ سب سےبڑا سرپرائز ہے پارٹی سیٹ پر پر اراکین ووٹ دینے کے پابند ہیں،کوئی اور پارٹی جوائن کرنیکی ڈس کوالیفکیشن ہے،آئین میں ہے جو ڈائریکشن کسی پارلیمانی پارٹی کا سربراہ دیگا خلاف ورزی کرنے والانا اہل ہو جائیگا ،سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کے مقدمے میں تاحیات نااہلی کا جواب دے رکھا ہے،آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت نہیں لکھی پارٹی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ دینے والا تاحیات نااہل ہوگا

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اتحادی ہم سے رابطے میں ہیں،رنجشیں ختم ہو سکتی ہیں بات اعتماد کی ہے،برداشت سے گزریں گے، ہمارے ہاتھ پاؤں نہیں پھولے ہوئے،ہم نے نہ سویس بینک میں پیسے جمع کیے ہیں نہ ہماری جائیدادیں ہیں،ہمارا مرنا جینا پاکستان میں ہے،ق لیگ اور ایم کیو ایم کو اپوزیشن پر اعتماد نہیں،ہم نہ ڈیل کرتے ہیں نہ ڈھیل دیتے ہیں،

قبل ازیں وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں یا نہیں یہ ان سے پوچھیں ،شہباز شریف انٹرویوز میں بوکھلائے ہوئے لگ رہے تھے شہباز شریف اپنے بھائی کی باتیں کہاں تک دبائیں گے ہم کسی کو نہیں خرید رہے، پنجاب ہاوس میں کسی کو بند نہیں کیا،اصل سوال یہ ہے مولانا فضل الرحمان کو کیا مل رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کا مقصد پورے سسٹم کو گرا دینا ہےاپوزیشن والے خیالی پلاؤ پکا رہے ہیں پکانے دیں،بوکھلائی ہوئی اپوزیشن اپنی کرپشن بچانا چاہتی ہے

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے سیشن میں آج کچھ نہیں ہونا،آج سب کچھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا، بابراعظم کو جیت کے لیے جانا چاہیے،ہماری بیٹنگ سوا سیر ہے، سیریز جیت کےلیے جاؤ،

وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ ایک دودن میں سب کچھ واضح ہوجائے گا،بتا دیں گے،ایم کیو ایم جمہوریت پسند جماعت ہے، ماضی میں کوئی کال نہیں آئی ،مستقبل میں بھی نہیں آئے گی،

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا .قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر اسد قیصر کریں گے، اجلاس میں وفات پا جانے والے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی بھی ہو گی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے فاتحہ خوانی کے بعد اراکین اسمبلی وفات پا جانے والے رکن سے متعلق اظہار خیال کریں گے

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

قومی اسمبلی اجلاس، اراکین کی آمد،میں کہتا ہوں بہتر ہو گا، اہم شخصیت کا دعویٰ

آپ نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی،شہباز شریف کا اسد قیصر کو خط

Leave a reply