اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات کی تحریک پیش ہونے پر کیوں ہوئی مسترد

0
23
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات کی تحریک پیش ہونے پر کیوں ہوئی مسترد #Baaghi

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات کی تحریک پیش ہونے پر کیوں ہوئی مسترد

باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں فنانس بل پر بحث جاری ہے . اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات سے متعلق تحریک پی ٹی آئی کے راناقاسم نون نے پیش کی، یہ تحریک موخر کردی گئی،
وزیرخزانہ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات میں اضافہ سے متعلق تحریک کی مخالفت کردی جسے بعد میں اسپیکر اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے راناقاسم نون کو دوبارہ تحریک پیش کرنے کی ہدایت کردی تھی . اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات میں اضافے سے متعلق ترمیم منظور کر لی گئی .

.اس سے قبل اسپیکر نے بات کے دوران ہی بلاول بھٹو کا مائیک بند کر دیا تھا . انہوں‌نے کہا تھا کہ ہمیں پڑھ کرسنائیں عوام پر کیاظلم کرنے جارہے ہیں.بلاول بھٹو نے عبدالقادر پٹیل کو پیپلزپارٹی اراکین پورے کرنے کی ہدایت کی بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے 6سے7 اراکین یہاں موجود نہیں، انہیں بلا کر لائیں،بلاول بھٹو کے کہنے پر عبدالقادر پٹیل خورشید شاہ، شازیہ مری اورپرویز اشرف کو بلا کر لائے

پرویز خٹک نے طارق بشیر چیمہ سے سوال کیا کہ آپ کے اراکین کہاں ہیں؟ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہمارے تمام کے تمام اراکین اسمبلی ہال میں موجود ہیں طارق بشیر چیمہ نے تمام ق لیگ کے اراکین کوپرویز خٹک کو گن کر تسلی دی طارق بشیر چیمہ کے انگلی کے اشارے سے گننے پرپرویز خٹک مسکراہتے رہے

Leave a reply