این اے118 ، پی ٹی آئی کی گرفتار امیدوار عالیہ حمزہ کا الیکشن تک روزے رکھنے کا اعلان

aalia hamza

تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادمان ک کا یہ واقعہ کب ہوا مجھے تو 9 مئی میں گرفتار کر لیا گیاتھا، مجھے کیوں شادمان کیس میں گرفتار کیا ہے، میری گرفتاری کی فوٹیج تو موجود ہیں،

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ دس بجے پولیس نے گرفتار کر لیا تھا،عالیہ حمزہ نے عدالت میں یکجہتی کے لئے آئے افراد سے کہا کہ آپ لوگ میرے کمپین کرو ، میرا روزہ ہے اور میں 8 فروری تک روزہ رکھوں گی، 9 فروری کو شکرانے کا روزہ رکھوں گی، اتنا ڈر ہے کہ مجھے پولیس گاڑی میں رکھا ہوا ہے، آپ انتحابات کروا رہے ہیں اور ہمیں اندر رکھا ہوا ہے، یہ تمام ظلم کا جواب 8 فروری کو ووٹ سے ہوگا، میرا نشان ڈائس ہے اور تمام لوگ 8 فروری کو ووٹ دیں، 

عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور،پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کونئے مقدمہ میں گرفتاری کےبعدعدالت پیش کر دیا گیا،پولیس کی عدالت سےعالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی ، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سے جیل میں تحقیقات مکمل ہو گئی ہے.عدالت نےسابق ایم این اے عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،عدالت نے ملزمہ کو 14 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ،عالیہ حمزہ کی جانب سے پرویز اقبال ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے وکیل نےکہا کہ ملزمہ نو ماہ سے جیل میں ہے اب اس کی ضمانت ہوئی تو نئے مقدمہ میں ڈال دیا،ملزمہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے،پولیس نے عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی ،پولیس نے عالیہ حمزہ کی جیل سے طلبی کی درخواست دائر کی،تفتیشی نے کہا کہ سابق ایم این اے عالیہ حمزہ تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں ملوث پائی گئی ہے ،ملزمہ عالیہ حمزہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں ،ملزم سے تھانہ شادمان کے مقدمہ نمبر 768/23 میں تفتیش کی گئی ،پہلے تفتیشی افسر نے عالیہ حمزہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت لی تھی ملزمہ بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے مین ملوث ہے،

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

نور مقدم قتل کیس،فیصلہ آ گیا،مرکزی ملزم سفاک ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

نور مقدم کیس زندہ رکھنے پر مبشر لقمان کا شکریہ، جویریہ صدیق

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کو نو مئی کے واقعہ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے بعد عالیہ کو عدالت پیش کیا گیا تھا تو وہ پھٹ پڑی تھیں، عالیہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ہماری فیملیز کو ملنے نہیں دیا جا رہا رات کو 5 عورتوں نے آ کر ہماری تلاشیاں لیں 25 دن ہمیں جیل میں رکھ لیا اب مزید اورکیا کرنا ہے اب مزید برداشت نہیں کریں گے ہمارے وکلا کو بلایا جائے یہ ظلم مزید نہیں چل سکتا ہم کوئی چور ڈاکو نہیں توہین عدالت اورتوہین پارلیمنٹ کی بات ہو رہی ہے مگر خواتین کی عزت کی بات نہیں کی جاتی.

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

Comments are closed.