عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے، وزیراعظم پاکستان

0
52

وزیراعظم عمران خان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کلبھوشن کو رہا نہ کرنے اور بھارت کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ سراہتا ہوں، کلبھوشن پاکستانی عوام کیخلاف جرائم کا مرتکب ہے، پاکستان کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کرنی چاہیے۔

یاد رہے آئی سی جے نے کلبھوشن کیس میں دائر درخواست میں بھارت کی طرف سے کی گئی اپیلیں مسترد کر کے انہیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ دہشتگرد پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا۔ آئی سی جے کی طرف سے کلبھوشن کی گرفتاری کی بر وقت اطلاع نہ دینے کا الزام مسترد ہونے سے بھی بھارت کو سبکی اٹھانا پڑی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ‘پاکستان کے حق میں فیصلہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور کلبھوشن سے متعلق فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔’
کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی
انہوں نے کہا تھا کہ ‘بھارت کی ملٹری کورٹ کی سزا ختم کرنے کی استدعا مسترد کی گئی جبکہ کلبھوشن کو رہا کرنے کی بھارتی درخواست بھی مسترد کی گئی۔’

Leave a reply