عالمی عدالت میں پاکستان کو 6 ارب ڈالر جرمانے کا معاملہ،قانونی ٹیم آ رہی ہے پاکستان

0
25

عالمی عدالت میں پاکستان کو 6 ارب ڈالر جرمانے کا معاملہ،قانونی ٹیم آ رہی ہے پاکستان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت میں ٹیتھان کمپنی کی جانب سے پاکستان کو 6ارب ڈالر کے جرمانے کا معاملہ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قانونی ٹیم کو برطانیہ سے پاکستان آنے کی اجازت دے دی

قانونی ٹیم کل برٹش ایئرویز کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے گی،قانونی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت اٹارنی جنرل آف پاکستان کی درخواست پردی گئی،اٹارنی جنرل آفس نے 9 سے 15 فروری تک سفری اجازت نامہ جاری کی درخواست کی تھی،ٹیم میں ایک پولش، ایک امریکی،2 برطانوی اور ایک آسٹریلین شہری شامل ہیں

سی اے اے کے مطابق کورونا کے باعث برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو سی کیٹگری میں رکھا ہے،سی کیٹگری کے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہے،قانونی ٹیم کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا ایس ا وپیز پر عمل کروایا جائے گا،

قانونی ٹیم دورے پاکستان میں کیس سے متعلق مختلف آفیشلز سے ملاقاتیں کرے گی

واضح رہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی عدالت نے نیویارک کے روزویلٹ ہوٹل اور پیرس کے سکرائب ہوٹل سمیت پاکستان کی قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی ملکیت والی تین کمپنیوں کے شیئرز کو آسٹریلوی ٹیتھان کاپر کمپنی (TCC) کی درخواست پر منجمد کر دیا ہے

سات جنوری کو جب پی آئی اے کے بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ سُنایا گیا تو اس وقت پاکستان اور پی آئی اے کی نمائندگی کرنے کے لیے بی وی آئی کی عدالت میں کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔

Leave a reply