عالمی امن کے لئے پاکستان کام جاری رکھے گا، آرمی چیف کا اعلان

0
59

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یو این او چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے کام جاری رکھے گا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی امن کے مقصد کے حصول کے لئے پاکستان کا عزم مستحکم رہے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بہادر امن فورسز کی قربانیوں کے جذبے کی یاد مناتا ہے، امن کے پیامبر دنیا میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ آج پاکستان اپنے بہادر امن دستوں کے قربانی کے جذبے کو یادکرتا ہے، پاکستانی امن دستے دنیا کے دشوار گزار اور شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

 

ڈی جی آئی ایس پی آرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امن مشنز میں پاکستانی دستوں کی خدمات پر خصوصی ویڈیو بھی جاری کی، پاکستان کو عالمی سطح پر قیام امن کے لیے خواتین تعینات کرنے والا پہلا ملک ہونے کا اعزازحاصل ہے۔

پاکستان عالمی امن مشنزمیں اپنے اہلکاربھجوانے والاچھٹا ملک ہے، پاکستان 18سال سےاقوام متحدہ امن مشنز میں اپنے اہلکار بھجوا رہا ہے، پاکستانی 400 خواتین اہلکار امن مشنزمیں خدمات سر انجام دے رہی ہیں،اس وقت دنیاکے9 ممالک میں پاکستان کے 4ہزار460اہلکارتعینات ہیں. مشن ایریا میں تعیناتی سے قبل پاک فوج کے جوانوں‌ کو تربیت دی جاتی ہے،پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،

واضح رہے کہ آج امن دستوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے امن دستوں کی کاوشوں اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا اعتراف کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

Leave a reply