عالمی برداری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربھارت سے جواب طلب کرے، وزیراعظم

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برداری مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربھارت سےجواب طلب کرے،مقبوضہ کشمیرمیں خواتین اوربچوں کوذہنی وجسمانی تشدد کانشانہ بنایاجارہا ہے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تفصیل بیان کی،مودی کی ہندوتوا حکومت کےاحکامات پرمقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج مظالم کررہی ہے،عالمی برادری کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اورمظالم پر خاموشی ناقابل قبول ہے،

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم

قبل ازیں 30 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندووتوا نظریے پرعمل پیراہے مقبوضہ کشمیر می آرایس ایس کی بالادستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں،مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی آڑ میں مودی سرکارفاشسٹ ہندوتوا نظریے پرعمل پیراہے،بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنوشن کی خلاف ورزی کررہی ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے،مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے،آر ایس ایس کی بالا دستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات کرے،عالمی برادری کی ذمےداری ہےکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے.

Leave a reply