مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: سینئر صحافی مہر مصطفیٰ کے والد کا انتقال،نمازجنازہ میں مختلف شخصیات کی شرکت

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)سینئر صحافی مہر محمد...

ندا ڈار مینٹل ہیلتھ کا شکار ہو گئیں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار...

عازمین حج کے لیے ضروری ہدایات جاری

عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری...

کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

سندھ حکومت کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے...

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ امریکہ میں طلب کے مثبت امکانات، ایندھن کے ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی اور امریکی ڈالر کی کمزوری بنی۔برینٹ کروڈ فیوچر 43 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 71.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 مارچ کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 38 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 67.54 ڈالر کا ہوگیا۔

امریکی حکومتی ڈیٹا کے مطابق، گزشتہ ہفتے ڈیزل اور ہیٹنگ آئل سمیت ڈسٹلیٹ ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی ہوئی، جو 2.8 ملین بیرل تک پہنچ گئی۔ یہ کمی رائٹرز کے سروے میں اندازہ لگائے گئے 3 لاکھ بیرل کی کمی سے کہیں زیادہ رہی۔تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی یومیہ طلب اوسطاً 101.8 ملین بیرل رہی، جو سالانہ بنیادوں پر 1.5 ملین بیرل یومیہ کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تقریبا 2 ماہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد بدھ کو ایک نیا زمینی آپریشن شروع کیے جانے کے بعد عالمی سطح پر خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

سیالکوٹ:انسانیت سوز واقعات، نومولود بچوں کو کچرے کے ڈھیر پر پھینکنے کا سلسلہ جاری

عالمی یوم جنگلات