عالمی اسکواش فیڈریشن کا سالانہ اجلاس ،ہوئے اہم فیصلے

0
26

عالمی اسکواش فیڈریشن کا 51ویں سالانہ اجلاس ،ہوئے اہم فیصلے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی اسکواش فیڈریشن کی 51ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس2021 کا پاکستان میں انعقاد کیا گیا

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سالانہ اے جی ایم کا انعقاد 24 تا 28 نومبر اسلام آباد میں ہو گا۔ صدر عالمی اسکواش فیڈریشن زینا وولڈریج کا کہنا تھا کہ اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا ایک بہت اہم مقام ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق عالمی اسکواش فیڈریشن کی سالانہ میٹنگ کا پاکستان میں انعقاد پی ایس ایف کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ائیر مارشل عامر مسعود کی کاوشوں کا ثمر ہے-

ائیر مارشل عامر مسعود کا کہنا تھا کہ اے جی ایم کیلئے پاکستان کا انتخاب اسکواش کیلئے پاکستان کی مثبت کاوشوں کا اعتراف ہے جو ورلڈ چیمپیئن پیدا کرنے کی میراث رکھتا ہے۔ سالانہ جنرل میٹنگ کے انعقاد سے پاکستان میں اسکواش کے کھیل کو بین الاقوامی طور پر پزیرائی ملے گی اور پاکستان سے متعلق شر کاء کے خیالات میں بھی مثبت تبدیلی واقع ہو گی سی ای او سیرینا ہوٹل عزیز بولانی کی اس ایونٹ کی میزبانی کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش ان کی پاکستان اور اسکواش کے کھیل سے محبت کی عکاس ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی ایس ایف مئی میں مردوں اور خواتین کے لئے چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے علاوہ اس سال اگست میں مردوں اور خواتین کے لئے انفرادی ایشین چیمپئین شپ کے انعقاد کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ ایونٹس پاک فضائیہ، سیرینا ہوٹل، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور کامبیکس سپورٹس کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیے جائیں گے

Leave a reply