عام انتخابات کا نوے دن میں انعقاد،الیکشن کمیشن نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنی چاہیے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 90 دن سے زیادہ الیکشن کو آگے لے جانا آئین کی خلاف ورزی ہو گی معیشت 7 ماہ کی سیاسی افراتفری برداشت ہی نہیں کر سکتی پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دے سکتے جلد از جلد سیاسی استحکام کیلئے الیکشن 90دن کے اندر لازم ہیں قبل ازیں عام انتخابات کا نوے دن میں انعقاد الیکشن کمیشن کا جوابی خط ایوان صدر کو موصول ہو گیا ،الیکشن کمیشن نے 90 دن میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق اپنا موقف دے دیا الیکشن کمیشن نے 90 دن میں انتخابات کروانے سے معذرت کرلی ،الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں شفاف انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں اور مردم شماری کرنی ہے۔ان تمام مراحل کےلیے چار مزید ماہ درکار ہیں اکتوبر 2022 میں عام انتخابات کروانے کی پوزیشن میں ہونگے الیکشن کمیشن نے صدر سے ملاقات کی بھی درخواست کر دی قبل ازیں صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھا تھا جس میں الیکشن کمیشن کو آئین پاکستان کے تحت 3اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کی … عام انتخابات کا نوے دن میں انعقاد،الیکشن کمیشن نے ہاتھ کھڑے کر دیئے پڑھنا جاری رکھیں