آمدنی میں 40 سے 50 ارب روپے کا اضافہ کریں گے،علیم خان

0
144
Abdul Aleem Khan

اسلام آباد(محمداویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مواصلات نے سکھر حیدرآباد موٹروے معاملے پر وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور وزیراعلی سندھ کو بھی بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا چیئرمین اعجاز حسین جاکھرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر برائے مواصلات عبد العلیم خان کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پیسے کمانے کی طرف کسی کا دھیان نہیں، خرچ کرنے کی طرف دھیان ہے، کوشش ہے مواصلات کو صرف پیسے خرچ کرنے والا ادارہ نہ رکھیں بلکہ کمانے والے ادارہ بنائیں،ہم ریونیو کو بڑھائیں گے،آمدنی میں 40 سے 50 ارب روپے کا اضافہ کریں گے، ہم ایکسل لوڈ سے زیادہ اجازت نہیں دیں گے، ہم ایکسل لوڈ والا مسئلہ حل کریں گے، نئے ٹول پلازہ بنائیں گے،سڑکوں کا برا حال ہے، پیسے جنریٹ نہیں کریں گے تو لگائیں گے کہاں سے، بندے چھانٹی کررہے ہیں،کوشش کریں گے ادارہ کرپٹ عناصر سے پاک ہو جائے۔وزارت مواصلات اور اس کے ماتحت اداروں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے .

سیکرٹری مواصلات نے کہاکہ 11ممالک کے ساتھ انٹرنیشنل بائی لیٹرل ٹرانسپورٹ ایگریمنٹس ہیں،اب قراقرم ہائی وے پورا سال ٹریفک کے لئے کھلی رہتی ہے،سکھر حیدرآباد 306 کلومیٹر موٹروے کا مسنگ لنک ہے،چیئرمین این ایچ اے نے کہاکہ ہمارا ٹول روڈ نیٹ ورک 14 ہزار 480 کلومیٹر کا ہے، موٹرویز کی لمبائی 2 ہزار 563 کلومیٹر ہے۔11 ہزار 655 کلومیٹر ہائی ویز کی لمبائی ہے،اس سال کے پی ایس ڈی پی میں 105 منصوبے ہیں، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہاکہ این ایچ اے کے سب سے زیادہ پیسے بلوچستان میں خرچ ہو رہے ہیں، منصوبوں کے لئے2.2 ٹریلین چاہئیں اور 180 ارب رکھے گئے ہیں،180 ارب کے ساتھ یہ منصوبے 20 سال میں بھی مکمل نہیں کر سکتے،بلوچستان سے کوئی ٹال اکٹھا نہیں ہوتا، کوئی آمدنی نہیں ہے، رکن کمیٹی مصطفیٰ کمال نے کہاکہ یہ تختیاں لگانے والا کام ہے،افتتاح ہوگیا، روڈ بنے نہ بنے اس کو کوئی نہیں دیکھتا،رکن اردار یعقوب ناصر نے کہاکہ بلوچستان میں تو روڈز ہیں ہی نہیں،چھ مہینے کے بعد روڈ اکھڑ جاتے ہیں، چیئرمین این ایچ اے نے کہاکہ موٹروے ایم 6 جوائنٹ ورکنگ گروپ کے ایجنڈا میں شامل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایاکہ ایم 6 سکھر حیدرآباد موٹروے میں 15 انٹرچینجز ہوں گے،مصطفی کمال نے کہاکہ اس منصوبے کو پی ایس ڈی پی میں شامل کروائیں،میر شبیر علی نے کہاکہ آئندہ میٹنگ میں وزیر پلاننگ اور سیکرٹری پلاننگ کو بلایا جائے، وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے کہاکہ ہم اکٹھے بیٹھ کر اس کا وے فارورڈ بناتے ہیں،یہ فیزایبل منصوبہ ہے، اس کو ہم اپنی ترجیح پر رکھتے ہیں، کمیٹی نے معاملے پر وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور وزیراعلی سندھ کو بھی بلانے کا فیصلہ کرلیا

شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

Leave a reply