جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے معاملے نے ایک بار پھر ایک ایسا موڑ لے لیا ہے کہ جس کے بارے میں سن کر آپ حیران ہوجائیں اور آپ بھی شاید سوچنے پر مجبور ہو جائیں کہ کیا واقعی جانی ڈیپ کو ملنے والا انصاف میرٹ پر ہے یا نہیں. حال ہی میں جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ کے درمیان ہونے والی گفتگو منظر عام پر آئی ہے اس آڈیو میں جانی ڈیپ ایمبر ہرڈ کو کہتے ہوئے سنے جآ سکتے ہیں کہ آپ میری مدد کریں میںآپ کی مدد کروں گا . یہآڈیو عدالت میں بھی چلائی گئی ہے.اس آڈیو ٹیپ میں ہتکِ عزت کے مقدمے کی سماعت کے حوالے سے
جانی ڈیپ کی قانونی ٹیم کی جانب سے چھپائی گئی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔جب سے جانی ڈیپ اور ایمبرہرڈ کے درمیان ہونے والی گفتگو منظر عام پر آئی ہے عدالت سمیت لوگ حیران ہیں . واضح رہے کہ ایمبرہرڈ نے اپنے شوہر پر مار پیٹ کے الزامات لگائے تھے اس کے بعد جانی ڈیپ نے ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جسے وہ جیت گئے لیکن ایمبر ہرڈ اس فیصلے سے ناخوش تھیں لہذا انہوں نے ایک بار پھر سے عدالت کے ساتھ رجوع کیا اور اب جو تٍفصیلات سامنے آ رہی ہیں وہ کافی حیران کن ہیںدیکھنا یہ ہے کہ اب کیس کا فیصلہ کیا ہوتا ہے.