آپ میرے ساتھ چلیں میں دکھاتی ہوں…..مریم نواز نے کس کو دعوت عام دے دی
آپ میرے ساتھ چلیں میں دکھاتی ہوں…..مریم نواز نے کس کو دعوت عام دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ میرے ساتھ کسی بھی بازار چلیں، میں دکھاتی ہوںکہ کیا ہو رہا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے وقت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو گرانے کے لئے ہمیں کسی نمبر کی ضرورت نہیں ہمارے پاس پہلے ہی نمبرز سے زیادہ تعداد موجود ہے۔ پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد تشکیل نہیں دیا جارہا اور نہ ہی اپوزیشن الائنس ختم ہوا ہے پی ڈی ایم نے رمضان المبارک کے بعد اجلاس کا فیصلہ کیا تھا جو آئندہ چند روز میں منعقد ہوگا پی ڈی ایم کے موقف میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن اور میرے موقف کو بیان کیا ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چار سال سے صرف منصوبے بناتی جا رہی ہے مگر عملی طور پر کچھ بھی نہیں کر رہی،مریم نواز نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ میرے ساتھ کسی بھی بازار میں چلیں میں دکھاتی ہوں آپ کو کہ لوگ کیسے حکومت کو برا بھلا کہ رہے ہیں ہرطبقہ مہنگائی سے متاثرہے لوگ تباہ حال ہو گئے ہیں اور عمران خان کو بد دعائیں دے رہے ہیں دارالحکومت میں چند سٹالزخالی کرا کردورہ کرنے سے مہنگائی کے حالات کا پتہ نہیں چلتا،جھوٹ بول کرگروتھ کے اعداد وشماردیئے جارہے ہیں
چیئرمین نیب کے خلاف اپوزیشن نے کوئی سخت موقف نہیں اپنایا صحافی کے اس سوال پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس چیئرمین نیب کی جگہ کوئی اور آجائے گا اصل مسئلہ تو وہ لوگ ہیں جو نیب کو چلا رہے ہیں یہ ختم ہونا چاہیئے ارشد ملک کی گواہی کے بعد نوازشریف کے سارے مقدمات ختم ہونے چاہیے شوکت عزیز صدیقی کی گواہی کے بعد میرے مقدمات ختم ہونے چاہیے ثابت ہوچکا ہے کہ سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں
قبل ازیں پی ڈی ایم کا ایک اجلاس ہوا تھا میں صرف پارلیمانی رہنماؤں کو بلایا گیا تھا اس میں مریم نواز بلاول کی خصوصی دعوت پر شریک ہوئی تھی حالانکہ اس میں بھی صرف پارلیمانی لیڈر تھے تا ہم شہباز شریف کے عشائیے میں مریم نواز کا شریک نہ ہونا اور ایک دن بعد اس پر ردعمل دینا سیاسی مبصرین کے نزدیک دال میں کچھ نہ کچھ کالا ہے جسے چھپایا جا رہا ہے
احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے
تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم
حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز
مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند
نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی
مریم نواز کو جیل کے جس کمرے میں رکھا گیا تھا وہاں…..مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف
نواز شریف صحتیاب الحمدللہ ،لندن سے سیاست کریں گے، مریم نواز
تبدیلی عمران خان کے جانے سے آئیگی،سب کچھ کریں گے لیکن حد کراس نہیں کریں گے،مریم کا بلاول کو پیغام
لندن میں بیٹھ کرنواز شریف نے گھر میں گھس کر مارا،مریم نواز
بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟
ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
حکومت نواز شریف کو ڈی پورٹ کروانے کے لئے ایک بار پھر متحرک
شہباز شریف کے عشائیے میں مریم غیر حاضر کیوں تھی؟ وجہ سامنے آ گئی