fbpx

آپ نے آتے ہی قوم کو دکھایا کہ ان کا خادم کام کیسے کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان

آپ نے آتے ہی قوم کو دکھایا کہ ان کا خادم کام کیسے کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام ماہرین اور معاشی ٹیموں سے ملاقات کرچکے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں 35 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کی گنجائش موجود ہے ملک میں 35 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد ہے مگر اس پر کام نہیں ہوا،سی پیک کے تحت جو بھی پاور پلانٹ لگے وہ کوئلے یا تیل سے چلنے والے ہیں ، ایل این جی کی بنیاد پر ہم نے 5000 میگاواٹ کے پاور پلانٹ لگائے تھے

دوسری جانب حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس اندرونی کہانی سامنے آ گئی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے کے نام فائنل ہوجائیں گے،کابینہ کے پہلے مرحلے میں تمام اتحادی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر شرکا نے وزیراعظم کی تعریف کی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زیادہ دیر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار نہیں رکھ سکتے ،قیمتیں برقرار رکھنے سے خزانے پر 36 ارب روپے کا بوجھ پڑا جے یو آئی کی شاہدہ اختر علی کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنانے پر مشاورت کی گئی

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کا خیر مقدم کیا مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو آپ کی قیادت میں اجتماعی دانش اور کاوش نے مشکل سے نکالا ہے مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ نے آتے ہی قوم کو دکھایا ہے کہ ان کا خادم کام کیسے کرتا ہے، قوم کی بھلائی کے لیے تعاون اور مدد آپ کے ساتھ ہے اور رہے گی،

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

حکومت اپوزیشن اور اپوزیشن حکومت بن گئی،یہ ہے تبدیلی؟ سراج الحق