آپ اورآپ کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کاعدالت پر اعتماد ہے؟عدالت کا شیخ رشید سے استفسار

0
68
islamabad hoghcourt

آپ اورآپ کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کاعدالت پر اعتماد ہے؟عدالت کا شیخ رشید سے استفسار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،

اسلام آباد ہائیکورٹ میں حنیف عباسی کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر ہونے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی ، شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کا عدالت پر اعتماد ہے ؟ اگرآپ کوعدالتوں پراعتماد نہیں توہم کیس کسی دوسری عدالت بھیج دیتے ہیں آپ عمران خان سےبھی پوچھ لیں اگرانہیں اعتماد نہیں توہم نہیں سنتے، بہت اہم اور بڑے کیسزعدالت میں زیرسماعت ہیں،عوامی جلسوں میں روز کہا جاتا ہے عدالتیں رات کو کیوں کھلیں سیاسی بیانیے بنائے جاتے ہیں کہ عدالت کسی کے کہنے پر کھلی ہے

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انصاف ہونا بھی چاہئے اور نظر بھی آنا چاہیے عدالت نے حنیف عباسی کی تعیناتی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی، دوران سماعت شیخ رشید احمد نے عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا

شیخ رشید کے وکیل نے استدعا کی کہ حنیف عباسی کو کام سے روکیں،حنیف عباسی کو کام سے روکنے کی متفرق درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا گیا

شیخ رشید نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی کے خلاف 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، حنیف عباسی کےخلاف ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی،لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے،مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہوا، سیکرٹری کابینہ بتائیں کس قانون کے تحت حنیف عباسی کواس عہدے پر تعینات کیا گیا، حنیف عباسی کو 27 اپریل 2022 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ اور حنیف عباسی کو فریق بنایا گیا ہے

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

Leave a reply