آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

0
34

آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی ضمانت منظور کر لی

سپریم کورٹ نے شریک ملزم شاہد شفیق کی ضمانت بھی منظور کرلی،عدالت نے ملزمان کو 10،10 لاکھ روپے کےمچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی

دوران سماعت وکیل احد چیمہ نے عدالت میں کہا کہ حکومت کو 3 ہزار کنال زمین سے محروم کرنے کا الزام درست نہیں ،سرکار کی ایک انچ زمین کی رجسٹری کسی کے نام نہیں ہوئی ،معاہدے میں نہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی ہوئی نہ دوسری کوئی بے ضابطگی کی گئی

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بسم اللہ انجینئرنگ دراصل پیراگون ہاؤسنگ کی ڈمی ہے، وہی رقم بسم اللہ انجینئرنگ نے ایک ایل ڈی اے کے اکاؤنٹ میں ڈالی،آشیانہ ہاؤسنگ معاہدے سے قبل زمین احدچیمہ، انکے بھائی،بہن،رشتے دارکے نام ٹرانسفرکی گئی،تمام افراد کے نام معاہدے سے 3 ہفتے قبل 8،8 کنال زمین ٹرانسفر کی گئی احد چیمہ اور دیگر افراد نے مل کر آشیانہ ہاؤسنگ کو فائدہ پہنچایا،

لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ احد چیمہ کی ضمانت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ٹرائل پر اثرانداز نہیں ہوگا، ریکارڈ کے مطابق احد چیمہ اور دیگر نے فوائد حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کو سہولت فراہم کی، احد چیمہ کے کیے گئے اقدامات عوامی مفاد میں نہیں تھے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ وائٹ کالر کرائم پورے معاشرے کو متاثر کرتے ہیں،ضمانت کی سطح پر وائٹ کرائم کالر کے پس منظر مقاصد کو دیکھا جاتا ہے ریکارڈ کے مطابق ملزم احد چیمہ نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے شریک ملزم شاہد شفیق کو کنٹریکٹ دیا، ملزم اس وقت ضمانت کا حقدار ہوتا ہے جب ریکارڈ اور ملزم کے کیے گئے ایکٹ کا آپس میں تضاد ہو، احد چیمہ ضمانت کے حقدار نہیں ہیں

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ سکینڈل اور ناجائز اثاثوں کے کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں ۔جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر نے درخواستوں پر سماعت کی تھی۔ نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری نے عدالت کو بتایا تھا کہ احد چیمہ کے نام 8 کنال اراضی کی ادائیگی پیراگون کے اکائونٹ سے کی گئی،احد چیمہ کی آمدن 9 کروڑ کے قریب جبکہ اثاثے 47 کروڑ کے ہیں،

احد چیمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ میرے موکل پر لگائے گئے الزامات 90 روز کے ریمانڈ میں ثابت نہیں ہو سکے ، دو سال دو ماہ سے احد چیمہ نیب کی حراست میں ہیں، شریک ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، ٹرائل کورٹ میں ابھی تک صرف 13 گواہان کے بیانات قلمبند ہوئے ہیں، ٹرائل میں تاخیر کی وجہ سے ملزم کو زیادہ دیر تک قید نہیں رکھا جاسکتا۔لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ سکینڈل میں گرفتارملزم شاہد رفیق کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی.

Leave a reply