عاشقان رسول ﷺ کے خلاف کریک ڈاؤن بڑا ظلم ہے ، ڈاکٹر محمد آصف اشرف جلالی

0
23

لاہور، تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے علامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے حافظ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا: فرانس کے سفیر کو مملکت خداداد پاکستان سے نکلوانا تمام عاشقانِ رسول ﷺ کا مطالبہ ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ امر جلیل ملعون جیسے گستاخِ خدا تعالیٰ کو گرفتار کرنے کی بجائے حکومت عاشقان رسول ﷺ کو گرفتار کر کے جلتی پہ تیل ڈال رہی ہے۔

ماہِ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی عاشقانِ رسول ﷺ کے خلاف کریک ڈاؤن بہت بڑا ظلم ہے۔ مساجد کے آئمہ و خطباء اور حفاظ و قراء کی گرفتاریاں تمام نظامِ عبادات درہم برہم کرنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا: فرانس کی سرکاری سطح پر توہین کے جرم پر حکومت پاکستان نہ تو فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کر سکی اور نہ ہی فرانس کے سفیر کو نکال سکی، یہ بہت بڑا اَلمیہ ہے۔

حالانکہ فرانس کی گستاخانہ جسارت پر اصل ردّ عمل تو فرانس کے خلاف اعلانِ جہاد کر کے فرانس کے ملعون صدر کو پھانسی دلوانا ہے۔ تمام مسلم حکمرانوں کو مل کر فرانس کے ملعون صدر سے توہین رسالت ﷺ کا بدلہ لینا ہوگا۔

Leave a reply