آٹا چینی سکینڈل کا سب سے زیادہ فائدہ کس نے حاصل کیا ، بتایا فردوس عاشق اعوان نے

آٹا چینی سکینڈل کا سب سے زیادہ فائدہ کس نے حاصل کیا ، بتایا فردوس عاشق اعوان نے

باغی ٹی وی :شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے عمران خان پر الزام تراشیاں جاری ہیں، آٹا اور چینی تحقیقاتی رپورٹ میں سب سے زیادہ بینفشری شہباز شریف کا خاندان ہے، انکوائری کمیشن کو مزید مہلت دینے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ سیاسی طور پر آئسولیشن کے شکار اپوزیشن لیڈرسیاسی حملے کر رہے ہیں، ہمیں مجبوراً تنقید کا جواب دینا پڑتا ہے۔ فراغت کا شکار اپوزیشن لیڈر گولہ باری کرتے رہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بار بار دہرا چکے ہیں کہ کورونا پرسیاست نہیں کرنی، آٹا، چینی کمیشن نے تحقیقات کیلئے مزید 3 ہفتے کا وقت مانگا۔ گزشتہ 10 سال میں سب سے زیادہ سبسڈیز دی گئیں۔ شہبازشریف صاحب سب سے زیادہ بینی فشری آپ کے بیٹے ہیں۔ آٹا، چینی کمیشن میں وزیراعظم کا کوئی رشتہ دارملوث نہیں، کمیشن کو 3 سال کےآڈٹ کا مینڈیٹ دیا گیا ہے.
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا جس کے ذریعے قوم کو خوف سے بچانا ہے۔ جس میں ٹیکنالوجی کے ذریعے مخصوص علاقے کو سیل کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ مکمل لاک ڈاوَن کی طرف جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر آئیسولیشن کے شکار قائد حزب اختلاف سیاسی حملے کر رہے ہیں اور ہمیں مجبوراً تنقید کا جواب دینا پڑتا ہے جبکہ وزیر اعظم بار بار دہرا چکے ہیں کورونا پر سیاست نہیں کرنی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.