آٹا اور پیٹرول نایاب شہری سخت پریشان

قصور
پھول نگر میں آٹا اور پیٹرول نایاب ہو گیا شہری پریشان

تفصیلات کے مطابق پھول نگر شہر اور قرب وجوار میں پٹرول پمپس پر پٹرول کی قلت تاحال برقرار ہے چند پٹرول پمپ صارف کی مرضی کے مطابق پٹرول مہیا کررہے ہیں جبکہ بیشتر پٹرول پمپس موٹرسائیکل سواروں کو فی کس 80 سے 100 روپے اور کار سواروں کو 500 سے 1000 روپے فی گاڑی پٹرول مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ مقررہ حکومتی نرخوں سے زائد رقم بھی وصول کررہے ہیں اسی طرح آٹا بھی تاحال مارکیٹ سے غائب ہے دوکانداروں نے انتظامیہ کے چھاپوں جرمانوں اور مقدمات کے اندراج کے خوف سے آٹا بیچنا ہی چھوڑ دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ساڑھے نو سو روپے تھیلا خرید کر 820 روپے میں کیونکر بیچا جا سکتا ہے جبکہ فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 1800روپے فی من میں بھی گندم دستیاب نہیں تھی اس بھاو گندم خرید کر پراسیس کرنے کے بعد حکومتی نرخوں پر مارکیٹ میں فراہم کرنا کسی صورت ممکن ہی نہیں یہی وجہ ہے کہ بیشتر ملیں نقصان کی وجہ سے بند پڑی ہیں دوکاندار بیچاروں کا تو کوئی قصور ہی نہیں گندم کے موجودہ نرخون پر دوکاندار کسی صورت 1000 روپے سے کم 20 کلو کا تھیلہ فروخت نہیں کرسکتا جبکہ حکومت کی طرف سے 20 کلو تھیلے کی قیمت 820 روپے مقرر کی گئی ہے انتظامی اہلکار دوکانداروں کو سرکاری نرخوں پر آٹا بیچنے پر مجبور کرتے ہیں حکم عدولی پر انھیں بھاری جرمانوں سمیت مقدمات اور ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس بناء پر دوکانداروں کی اکثریٹ آٹا ہی نہیں منگوا رہی جس پر لوگ چکیوں سے چکی مالکان کے من مانے نرخوں پر آٹا خریدنے پر مجبور ہیں

Leave a reply