آٹے بحران کی کیا وجہ ہے؟ سراج الحق نے کیا پشاور میں بڑا دعویٰ

0
33

آٹے بحران کی کیا وجہ ہے؟ سراج الحق نے کیا پشاور میں بڑا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں گندم کی پیداوار کے لیے آٹھواں بڑا ملک ہے،آج ملک میں 70 روپے کلوآٹا فروخت ہورہا ہے،آٹا بحران کی بڑی وجہ برکت ختم ہوجانا ہے، سونامی اب غریب عوام کو روٹی کے ٹکرے سے بھی محروم کرنا چاہتا ہے ،

سراج الحق نے مزید کہا کہ کل فواد چودھری نے خود حکومت کے کام نہ کرنے کا اعتراف کیا ،حکومت کی مثال اس جہاز کی ہے جس میں کچھ پرزے ٹریکٹراورکچھ ریل گاڑی کے ہوں،حکومت نے ہمارے پندرہ ماہ ضائع کیے ہیں،جماعت اسلامی ایک نظریاتی مورچہ ہے،یہ دوسری جماعتوں کی طرح کسی خان،وڈیرے یا جاگیردار کے مفادات کے لیے بنائی ہوئی جماعت نہیں ہے،آج ساری دنیا میں خیر و شر کی لڑائی ہے،یہ لڑائی ازلی اور ابدی ہے،خیر اور شر کی اس لڑائی میں غیرجانبدار رہنے کی بجائےاپنےمعاشرے کی قیادت سنبھالیں

‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

Leave a reply