عمران خان کی تباہی کا نتیجہ کہ آٹے کیلیے لائنیں لگی ہوئی ہیں،وزیراعظم

0
198
pm

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے جب ہم اپوزیشن میں تھے تو کیسے اپوزیشن کے لوگوں اور ان کے خاندان کی ہنٹنگ کی گئی۔ کیسے بددیانتی سے جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ سال ہم اپوزیشن میں تھے، مختلف الخیال جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ ہم ریاست کو بچائیں، اتحادی جماعتوں نے ریاست کو بچانے کے لیے سیاست کو داؤ پر لگا دیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سفید پوش تنگدست ہوتا ہے لیکن ہاتھ نہیں پھیلاتا، آج وہ لائن میں لگا ہے تو اس سے بڑھ کر شرم کی کیا بات ہو سکتی ہے یہ ہے وہ تباہی جو عمران خان لے کر آیا اور اسکے نتائج سب دیکھ رہے، یہ کہا گیا کہ یہ حکومت امریکہ کے ساتھ سازش کے نتیجے میں قائم ہوئی، کئی ماہ یہ جھوٹ انتہائی بے شرمی کے ساتھ بولا گیا، ایک موقع آ گیا کہ ملک میں تقسیم بڑھتی جا رہی اور ایک طبقہ یہ سمجھنے لگ گیا کہ واقعی امریکہ کی سازش ہوئی اور یہ ایک امپورٹڈ حکومت ہے، پھر عمران خان نے قلابازی کھائی اور کہا کہ امریکہ کی نہیں اپنوں کی سازش تھی،

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بڑے بڑے ڈرامے باز آئے لیکن اس جیسا تاریخ میں نہیں آیا، پاکستان کی بنیادیں ہلا دی گئیں، 11 ماہ سے ہم خارجہ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوست ممالک کو اس نے ناراض کیا، ہم ان 11 ماہ میں ابھی تک ممالک کو منوا رہے ہیں ، چین کے ساتھ بھی اس نے یہی کچھ کیا،اب عمران خان نے لاکھوں ڈالر پر امریکہ میں فرم ہائیر کر لیں ، ان سے کیا کام لیا جا سکتا ہے ؟ کسی کوکیا حق پہنچتا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں، یہی کہتے تھے کہ یہ چور ڈاکو انکو کوئی حق نہیں کہ ڈپلومیٹس کو جا کر ملیں، اب انکے بیان دیکھ لیں، خبروں میں شائع تصویریں دیکھ لیں، لاڈلے کو کس نے حوصلہ دیا؟ لاڈلہ عدالت میں پیش نہیں ہوتا، آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا تھا اور اسکی خلاف ورزی بھی کی ،ایک لاڈلہ کسی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتا، آج اس آئین کا مذاق اڑایا جارہا ہے، وہ عدلیہ کا مذاق اڑاتا ہے،ایک قوم کی بیٹی کو چاند رات کو گرفتار کیا گیا، کسی نے نوٹس نہیں لیا،ایک خاتون جج کے بارے میں جو القابات کہے، کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا، آج ایک لاڈلہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر تکبر کے ساتھ بات کرتا ہے، قانون اور آئین کو اس نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے،

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو واپس لانے کے کیا مقاصد تھے تحقیق ہونی چاہیئے وہ کون لوگ تھے جنہوں نے دہشت گردوں کو سوات میں بسایا ،دہشت گرد اچھا یا برا نہیں ،دہشت گرد ہی ہوتا ہے ،خیراتی کاموں کا پیسہ عمران خان کی جیب میں چلاگیا ،چیف جسٹس آڈیولیک کا فرانزک کرائیں ،سیاست دانوں کے خلاف آنکھیں بند کر کے کیس بنائے جاتے ہیں ،نیب کے قانون میں ترمیم کا کسی نے نوٹس نہیں لیا ،عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف بیچے ،آڈیو لیک اگر سچ ہے تو سامنے آنا چاہیے ،سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بھارت سب سے اوپر ہے عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس ثابت ہوچکا ہے اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے عمراں خان کو پاکستان سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، یہ 1973 کے آئین کو دفن کرنے میں مذموم ہے،کبھی دیکھا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ایسا سلوک ہوتا ہوا ہو ،11 ماہ ہوگئے ہیں دوست ممالک کو راضی کرنے میں لگے ہیں پاکستان کے خلاف بیانات درج کروائے جارہے ہیں ،قوم کے اند ر تقسیم در تقسیم کر دی گئی ،اس لاڈلے نے سپریم کورٹ کے باہر کپڑے لٹکائے ،عمران خان کے 4 سالہ دور میں ملکی قرضے 70 فیصد تک بڑھ گئے عمران خان کے دور میں کوئی نیا منصوبہ نہیں لگایا گیا ،

عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

Leave a reply