آزمائشی افتتاح تو شہباز شریف نے کیا تھا، آج عمران اور بزدار کہاں تھے؟ مریم اورنگزیب کا سوال

0
24

آزمائشی افتتاح تو شہباز شریف نے کیا تھا، آج عمران اور بزدار کہاں تھے؟ مریم اورنگزیب کا سوال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے آزمائشی افتتاح پررد عمل میں کہا ہے کہ آج شہباز شریف کے منصوبے پر موجودہ حکمران بے شرمی اور ڈھٹائی سے اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں۔ عمران و بزدار صاحب کو شہباز شریف کی اورنج لائن سے اتنی شرمندگی ہے کہ اس کا افتتاح بھی نہیں کررہے۔ شہباز شریف نے پانچ میٹروز بنائیں جبکہ نالائقوں اورنااہلوں نے پانچ سال میں پشاور میٹرو کے ایک ارب کے کھڈے کھودے۔ عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ اورنج لائن کس نے بنائی، اور یہ کس کا ویژن تھا؟ دس سال جس میٹرو اور ٹرین پر آپ سیاست کرتے رہے، آج اس کے فیتے کٹوارہے ہیں۔

کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب! سولہ مئی دوہزار اٹھارہ کو شہبازشریف اورنج لائن آزمائشی طور پر چلاچکے ہیں۔ پندرہ ماہ ختم ہونے کے باوجود آج بھی نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے منصوبے جاری ہیں۔ عمران صاحب دانستہ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کررہے ہیں۔ منصوبوں میں تاخیر سے ان کی لاگت کو دانستہ بڑھایا جارہا ہے، تحقیقات ہونی چاہیئے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے فزیکل انفراسٹرکچر کی تکمیل کے موقع پر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کر کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین آج پہلی مرتبہ پورے روٹ پر بجلی کے ذریعے چلائی گئی ہے اور اس کا ٹرائل رن کامیابی سے مکمل کیا گیاہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نےکہا ہےکہ یہ پاکستان کی پبلک سیکٹر کے لئے پہلی الیکٹراک وہیکل ہے ، اورنج لائن میٹرو ٹرین کو پبلک سیکٹر کی پہلی کمپیوٹر بیسڈ کنٹرول ٹرین ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس کی رفتار، بریک اور دیگر فنکشن کمپیوٹر کے ذریعے آپریٹ ہوں گے

Leave a reply