سوشل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا، اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔ شیخ رشید

0
41

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ‏ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے، بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، اور ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نعروں سےخوفزدہ وزرا باہر نہیں نکل رہے اوراسٹیٹ گیسٹ ہاؤس استعمال کر رہے ہیں، ‏ایک طرف سیلاب اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے۔ ان کا کہناہے کہ ملک کو اب باہر سے خطرہ نہین بلکہ اندر سے خطرہ ہے کیوں کرپٹ لوگ حکمران ہیں.

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تباہی دروازے پردستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے ، سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ماضی میں کی جانے والی تمام پیشگوئیوں کے غلط ثابت ہونے کے باوجود بھی انکا حوصلہ ہے کہ وہ آج بھی یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور آئے روز کوئی نہ کوئی جھوٹی پیشن گوئی کرتے رہتے ہیں.

اس حوالے سے بلاگر رجب علی فیصل کا خیال ہے کہ سابق وزیر داخلہ ایسا اس لیئے کرتے ہیں تاکہ ان کی جگہ میڈیا می بنی رہے کیوںکہ میڈیا بھی ایسی چٹ پٹی مسالے دار چیزیں دکھاتا رہتا ہے.
رجب علی فیصل کے مطابق: اس میں اول میڈیا کا قصور نہیں کیونکہ ہم لوگ بھی تو ایسی چیزیں دیکھتے ہیں کیونکہ ہم بنیادی طور پر مہذب نہیں ہیں. لہذا اگر عوام ایسی جھوٹی پیشن گوئیاں نہ دیکھیں اور سنیں تو میڈیا ایک منٹ بھی ایسی کوئی چیز نہیں دکھائے گا کیوںکہ انہیں ریٹنگ نہیں ملے گی.

Leave a reply