اب ہماری جنگ سڑکوں پر ہو گی، ایم کیو ایم کا بڑا اعلان

0
94

اب ہماری جنگ سڑکوں پر ہو گی، ایم کیو ایم کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم رہنما خالد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی ہورہی ہے،

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مردم شماری اور ووٹ شماری میں بھی شہری علاقوں سے امتیاز روا رکھا گیا،پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کبھی نہیں رہی نیابلدیاتی نظام سندھ پرمسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،کیا پیپلزپارٹی کے آنے سے پہلے سندھ کی یہی حالت تھی؟ کراچی کےخون پسینے کی کمائی سے ملک چلتا ہے، سندھ کےشہری علاقوں کیساتھ مسلسل ناانصافی ہورہی ہے سندھ کےشہری علاقوں کیساتھ ناانصافی بندکی جائے،آج ہم یہاں ریاست کے تمام اداروں سے سوال کر رہے ہیں کیا سندھ کے شہری علاقوں کو دیوار سے لگانے پرعملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے کیا لوگوں کی گنتی سے لیکر ہر شعبہ زندگی میں مہاجروں کو دیوار سے لگانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اب کراچی کی سڑکیں فیصلہ کریں گی اور دیواریں بھی بولیں گی ۔ ہماری جنگ سڑکوں پر ہوگی اور یہ جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 23 اگست کو ہم نے پاکستان کی حرمت کی خاطر لاتعلقی کا اظہار کیا، کیا پیپلزپارٹی کے اقتدار میں آنے سے پہلےشہر کا یہ حال تھا؟ ہمارے پاس سڑکوں پر بسیرا کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، کراچی کے خون پسینے کی کمائی سے ملک چلتا ہے آج ہم حکومت،ریاست،اداروں، عدلیہ سے سوال کرتے ہیں، یہ کنٹینر نہیں جہاں بجلی اور گیس کے بلز جلائے جائیں،الیکشن اصلاحات غیر آئینی اور آمرانہ طریقے سے نہیں کی جاتیں،11 دسمبرکو آل پارٹیزکانفرنس بلائی ہے،

سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سارے اختیارات واپس لیے جارہے ہیں،چیف جسٹس کراچی کی بہتری کےلیے احکامات جاری کریں ،چیف جسٹس صاحب کے پاس پٹیشن پڑی ہے اس پر فیصلہ کریں، چیف جسٹس صاحب ریٹائرمنٹ سے پہلے فیصلہ دیں تاکہ سندھ کی عوام کا بھلا ہوجائے رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ سندھ میں بدعنوانی کی گواہ توپوری دنیا ہے

@MumtaazAwan

خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

Leave a reply